عآپ ضلع صدر سندیپ سنگھ شان نے لیفٹینٹ گورنر سے کی مداخلت کی اپیل
دیپک شرما
کشتواڑ ؍؍ضلع کشتواڑ کے ہڈیال لنک روڈ کی خستہ حالی سے راہ گیر کافی پریشان ہیں۔ عام آدمی پارٹی کے ضلع صدر سندیپ سنگھ شان نے آج ہڈیال کا دورہ کیا اور دورہ کے دوران لوگوں سے ملے ۔ لوگوں نے ان کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ ضلع انتظامیہ کشتواڑ کو ہزاروں بار جانکاری دی کہ ہڈیال پولیس لائین تا محکمہ جل شکتی جانے والا لنک روڈ پر تارقول بچھایا جائے اور ڈرینیج سسٹم ٹھیک کیا جائے پر کوئی شنوائی نہیں ہوتی ہے۔ انہوں نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ ‘سڑک کی جلد از جلد مرمت کی جائے۔’جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ کے ہڈیال جل شکتی سے لے کر پولیس لائن جانے والی سڑک کی خستہ حالی سے مقامی لوگوں میں ناراضگی ہے۔ سڑک کی خستہ حالی سے عوام پریشان ہڈیال کے مقامی لوگوں نے بتایا کہ ‘جل شکتی چیف ایگزیکٹیو انجینئر کے دفتر سے لیکر شیو مندر موڑ ہڈیال جانے والی سڑک کی خستہ حالی سے معمولی بارش کے بعد گندہ پانی لوگوں کے گھروں میں چلا جاتا ہے جس کی وجہ سے انہیں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔’لوگوں کا کہنا ہے کہ ‘اس لنک روڈ پر نہ ہی ڈرین بنائی گئی ہے اور نہ ہی اس سڑک پر تارکول بچھایا جارہا ہے۔’ اس تعلق سے مقامی لوگوں نے کہا کہ ‘ضلع انتظامیہ کو کئی بار بتایا جاچکا ہے لیکن اس سلسلے میں ابھی تک کسی بھی قسم کی کوئی ٹھوس کارروائی نہیں ہوئی ہے۔ مقامی دکانداروں کا کہنا ہے کہ ‘انہوں نے متعدد مرتبہ ضلع انتظامیہ کو اس بارے میں شکایت کی ہے لیکن کسی طرح کی کوئی کارروائی نہیں ہورہی ہے۔’ عام آدمی پارٹی کے ضلع صدر نے لوگوں کو یقین دہانی کروائی کہ اس سڑک کو لیکر ڈپٹی کمشنر کشتواڑ کی نوٹس میں لا کر سڑک کی مرمت کرائی جائے گی