نیشنل کانفرنس ڈوڈہ نے شیر کشمیر شیخ محمد عبداللہ کو ان کی 39 ویں برسی پر خراج تحسین پیش کیا

0
0

ضلع صدر خالد نجیب سہروردی اور نائب صدر محمد اقبال بٹ نے شیرِ کشمیرکی خدمات کواُجاگرکیا
ندیم ڈار

ڈوڈہ؍؍ بھلیسہ نیشنل کانفرنس ڈوڈہ ضلعی صدر خالد نجیب سہروردی کی ہدایات پر اور ضلعی سیکرٹری ظفر اللہ راتھر کی صدارت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ڈوڈہ میں شیر کشمیر شیخ محمد عبداللہ کی 39 ویں برسی کے موقع پر ایک یادگاری اجلاس منعقد ہوا۔ اس کے ساتھ نیشنل کانفرنس نائب صدر محمد اقبال بٹ نے بھی خراج تحسین پیش کیا – شیخ صاحب کی وراثت پر روشنی ڈالتے ہوئے ضلعی سیکرٹری ظفر اللہ راتھر نے کارکنوں کو بتایا کہ کس طرح شیخ صاحب ہمیشہ ریاست کے تمام علاقوں اور مذاہب کے درمیان اتحاد کے لیے کھڑے رہے۔ انہوں نے پوری دنیا کو ثابت کیا کہ کس طرح ہندو مسلم – سکھ اتحاد کا نعرہ کئی عوامی فلاحی اسکیموں کو متعارف کروا کر زمین پر نافز کیا جاتا ہے جس سے عوام کو 1970 کی دہائی میں "لینڈ ٹو ٹلر ایکٹ” بننے سے فائدہ ہوا۔ شیر کشمیر کو خراج تحسین پیش کرنے والے دیگر افراد میں اسٹیٹ جنرل سکریٹری این سی ایس ٹی سیل سلام دین ، ضلعی یوتھ صدر سید نوید ہاشمی ،حاجی محمد عباس خان، محمد رفیع ،سوامی راج ،ہری لال،ندیم احمد ،راجندر سنگھ ، عبدالمنان بانڈے ، صدر ایم سی ڈوڈہ وید پرکاش گپتا ، آزاد حسین رشو ، جمشید بانڈے ، فاروق احمد لون ، شبیر احمد اندرابی ، غلام حسن حجام ، تنویر اندرابی ، احسن انصاری ، ابرار مغل ، خالد انصاری ، مشتاق احمد شیخ ، بلال احمد بٹ ، شبیر احمد گنائی اور پارٹی کے دیگر کارکنان شامل رہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا