فاریسٹ رائٹس ایکٹ کی عمل آوری میں گجربکروال ہی نظرانداز،ایکٹ کی دھجیاں اُڑائی جارہی ہیں
ایم شفیع رضوی
کٹھوعہ؍؍ گوجر بکروال طبقہ سے تعلق رکھنے والے سینئر سماجی کارکن چودھری محمد شریف جنگل نے ضلع انتظامیہ کٹھوعہ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں خانہ بدوش گوجر بکروال طبقہ سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے ساتھ سوتیلا سلوک کیا جارہا ہے جو نہ قابل برداشت ہے ۔طبقہ کو نظر انداز کرنے کا سلسلہ ضلع انتظامیہ کی طرف سے جاری ہے جو ایک بار پھر اس وقت سامنے آیا جب گزشتہ روز فاریسٹ رائٹ ایکٹ کی ضلع سطح کی کمیٹی تشکیل دی جارہی تھی جس میں گوجر بکروال طبقہ سے تعلق رکھنے والے ایک بھی فرد کو کمیٹی کا ممبر نہیں بنایا گیا جو فارسٹ رائیٹ ایکٹ قانون کی خلاف ورزی ہے مرکزی حکومت کی طرف سے جموں کشمیر کے خانہ بدوش گوجر بکروال طبقہ کی فلاح و بہبود کیلئے فارسٹ رائیٹ ایکٹ کا نفاظ عمل میں لایا گیا ہے جس میں 80% ٹرائیبل لوگوں کو ہی کمیٹی ممبر بنائے جانے کے احکامات صادر کیے گئے ہیں لیکن بڑے افسوس کی بات ہے کہ کچھ مفاد پرست لوگوں نے طبقہ کے لوگوں کو نظر انداز کرتے ہوئے اپنی من مرزی کی کمیٹی تشکیل دی ہے جو فاریسٹ رائٹ ایکٹ قانون کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے ۔چودھری محمد شریف جنگل نے ٹرائیبل افیئرز کی سیکریٹری سے اور ایل جی انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے بلخصوص ٹرائیبل افیئرز کے سیکریٹری ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر مصوف زاتی مداخلت کر کے کمیٹی میں خانہ بدوش گوجر بکروال طبقہ سے تعلق رکھنے والے افراد کو نمائندگی دلوائی جائے جو کہ طبقہ کے لوگوں کا بنیادی اور قانونی حق ہے۔