کنگن ، گنڈ بلاکوں کے پی آر آئی کے مسائل سنے
گاندربل؍؍ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل کرتیکا جیوتسنا نے آج یہاں کانفرنس ہال منی سیکرٹریٹ میں ہفتہ وار بلاک دیوس کی صدارت کی او رکنگن او رگنڈ بلاکوں کے پی آر آئی کے مسائل اور شکایات کی سنوائی کی۔پروگرام میں اِن بلاکوں کے پی آر آئیز کی اچھی خاصی شرکت دیکھنے میں آئی جنہوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر کو اَپنے متعلقہ علاقوں کے مسائل اور ترقیاتی ضروریات گوش گزار کئے۔ مطالبات میں بالخصوص موجودہ سڑکوں کی ترقی ، غیر قانونی تجاوزات کو ہٹانے ، پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور بجلی میں اِضافہ، پی آر آئی نے جاری کاموں کی بروقت تکمیل ، صحت کی بہتر سہولیات او رعوامی اہمیت کے دیگر سہولیات سے متعلقہ مسائل شامل تھے۔ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل نے شکایات ، مطالبات اور مسائل بغور سنا او ریقین دہانی کرائی کہ جائز مسائل کو وقت پر حل کیا جائے گا۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے پی آر آئی کے ساتھ تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ بلاک دیوس کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ تمام مسائل کا قبل از وقت جائزہ لیا جائے او راس کے بروقت اور معیاری تصفیے کو یقینی بنایا جائے۔مسائل کا جواب دیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر گاندربل نے پی آر آئی پر زور دیا کہ وہ ان کاموں کو ترجیح دے جو زمینی سطح پر زیادہ اثر رکھتی ہیں اور ان سے کہا کہ وہ اَپنے علاقوں میں ترقیاتی کاموں کی نگرانی میں مؤثر کردار اَدا کریں تاکہ ان کی بروقت تکمیل ہو۔اِس سے قبل اے ڈی ڈی سی نے پی آر آئی پر زور دیا کہ وہ لوگوں کو مختلف مرکزی فلاحی سکیموں کے بارے میں آگاہ کرے جس کا مقصد لوگوں کے سماجی و معاشی حالات کو بالخصوص ضلع کے دُور دراز علاقوں میں رہنے والے لوگوں کے لئے بہتر بنانا ہے۔بلاک دیوس میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر گاندربل پیر مظفر او رمتعلقہ بی ڈی اوز نے بھی شرکت کی۔