نوجوان ڈیجیٹل فرق کو کم کریں: نائیڈو

0
0

نئی دہلی //نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے بدھ کے روز نوجوانوں سے ڈیجیٹل فرق کو کم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہر ہندوستانی کو اپنی مادری زبان کے علاوہ کوئی دوسری زبان سیکھنی چاہیے۔
عالمی یوم خواندگی کے موقع پر یہاں جاری کردہ ایک پیغام میں مسٹر نائیڈو نے کہا کہ اس سال کا اہم موضوع ’ڈیجیٹل فرق کو کم کریں‘ ہے۔ یہ کووڈ وبا کے دوران ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے بڑھتے ہوئے رول کے مطابق ہے۔
نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ پڑھے لکھے نوجوانوں کو آگے آنا چاہیے اور خاندان، پڑوس اور گردونواح میں ڈیجیٹل فرق کو ختم کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔
انہوں نے کہا ’’خواندگی تعلیم کی کلید ہے۔ خواندگی کے عالمی دن کے موقع پر ، میں آپ سے اپیل کرتا ہوں کہ کسی بھی ہندوستانی زبان کے حروف اور اعداد سیکھنا شروع کریں ، کچھ آسان الفاظ پڑھنا اور لکھنا سیکھیں۔ اس موقع کو بامعنی بنائیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا