کسانوں کا کرنال سکریٹریٹ کے باہر غیرمعینی مدت کا دھرنا

0
0

کرنال // ہریانہ کے ضلع کرنال کے بستاڑا ٹول پلازہ پر گزشتہ 28 اگست کو پولیس کے کسانوں پر لاٹھی چارج اور کرنال کے ایس ڈی ایم آیوش سنہا کے متنازعہ حکم کے خلاف یہاں اناج منڈی میں کسانوں کی طرف سے منعقدہ مہا پنچایت اور اپنے مطالبات کے سلسلے میں ضلع انتظامیہ سے بات چیت ناکام ہونے کے بعد انہوں نے ضلع سکریٹریٹ کے باہر غیر معینہ دھرنا شروع کردیا۔
دہلی سرحد کی طرح ، کسان یہاں بھی ایک مضبوط محاذ بنانے کی تیاری کر رہے ہیں۔ اس کے لیے انہوں نے خیمے منگوانے شروع کردیئے ہیں ۔ سیکرٹریٹ کے باہر لنگر لگانے کی تیاریاں بھی شروع ہو گئی ہیں ۔ کسان لیڈر راکیش ٹکیت نے دعویٰ کیا کہ سیکرٹریٹ کے مرکزی دروازے پر کسانوں کا قبضہ ہوگیا ہے اور اگر حکومت نے ان کے مطالبات کو تسلیم نہیں کیا تو یہاں غیر معینہ دھرنا شروع کیا جائے گا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پولیس نے کسانوں کو بھگانے کے لیے واٹر کینن کا استعمال کیا۔ ساتھ ہی سیکرٹریٹ کے باہر بڑی تعداد میں کسانوں کی موجودگی کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے حفاظتی انتظامات کو مزید سخت کر دیا ہے۔ سیکریٹریٹ کے دونوں دروازوں پر پولیس اور نیم فوجی دستے تعینات ہیں۔ کسان رہنماؤں نے سیکرٹریٹ کے باہر ہی مارچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا