ڈبل ایکس ایل میں سوناکشی سنہا کے ساتھ میں نظر آئیں گے اکشے کمار

0
0

ممبئی، 8 ستمبر (یو این آئی) بالی ووڈ میں کھلاڑی کمار کے نام سے مشہور اکشے کمار سوناکشی سنہا کے ساتھ فلم 2XL میں کام کرتے نظر آئیں گے۔
اکشے کمار نے فلم ڈائریکٹر مدثر عزیز کی اگلی فلم بھی سائن کرلی ہے۔ فلم کا نام 2XL ہوگا۔ اس فلم میں سوناکشی سنہا بھی اہم کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔ فلم کی تخلیق اشون وردے کریں گے۔
بتایا جا رہا ہے کہ فلم 2XL کے لئے اکشے کمار اپنا لک چینج کریں گے۔ یہ فلم ایک موٹے آدمی کی کہانی ہوگی۔ اکشے کمار میک اپ کی مدد سے موٹے شخص کا روپ اختیار کریں گے اور مداحوں کو بڑا سرپرائز دیں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا