مختصر مْدت تک مکان مکمل تعمیر نہ کئے گئے تو رقومات واپس کی جا سکتی ہے: بی ڈی او مہور
شاہ نواز
ریاسی// پی ایم اے وائی سکیم کے تحت سرکاری رقومات پر گھر تعمیر کئے جا رہے ہیں جس میں کچھ لوگ اس سکیم کے تحت پیسہ حاصل کرکے وہ پیسہ کئی اور کاموں میں استعمال کرتے ہیں اور مکان تعمیر نہیں کر رہے ہیں۔ جب کہ کچھ لوگوں نے رقومات حاصل کر کے مکانوں کو نا مکمل رکھا ہے۔ بی ڈی او مہور رجیندر سنگھ نے آج اْن لوگوں کے لئے ایک حْکم نامہ جاری کیا ہے جس میں بی ڈی او موصوف نے اْن لوگوں کے مْتنبہ کیا ہیکہ جن لوگوں نے پی ایم اے وائی سکیم کے تحت رقومات حاصل کئے ہیں اور جنہوں نے مکانوں کو نا مکمل رکھا ہے اگر اْن لوگوں نے جلد از جلد مکانوں کی تعمیر کو مکمل نہیں کیا تو اْن سے وہ رقومات واپس لے کر سرکاری خزانہ میں جمع کی جائے گی۔ بی ڈی او مہور نے اپنے عملے کو ان مستحقین کے جانکاری و کاغزی لوازمات جلد جمع کر نے کو کہا ہے جن مستحقین نے پی ایم اے وائی کے تحت سرکاری پیسہ کا فائدہ اٹھا کر مکان تعمیر نہیں کئے ہیں تاکہ اْن مستحقین کو جلد سے جلد مکانوں کی تعمیر مکمل کروائی جائے یا وہ سرکاری پیسہ وایس کر کے سرکاری خزانہ میں جمع کیا جائے گا۔ بی ڈی او مہور نے ایک اور حکم نامے میں اپنے عملہ کو ہدایت کی ہیکہ جن لوگوں کے پاس فرضی جاب کارڈ ہے اور فرضی طور بغیر کام کے سرکاری پیسہ حاصل کرتے ہیں اْن جاب کارڈ ہولڈروں کی بھی تحیقات کر کے فرضی جاب کارڈوں کو جلد رد کیا جائے گا۔