زونل ایجوکیشن آفیسر انور خان نے اساتذہ پہ بچوں کوصفائی کے تئیں بیداری کرنے کی تلقین کی
لازوال ڈیسک
پونچھ ؍؍جموں کشمیر کے صوبہ جموں میں ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن کی ہدایت پر سوچھتا پکھواڑا منایا جارہا ہے۔ ان پندرہ دنوں کی تقاریب میں سکولوں اندر۔ ان کے گرد و نواح اور محلوں میں صفائی کا خاص اہتمام کیا جا رہا ہے۔ لوگوں میں صفائی کی اہمیت کے بارے میں جانکاری دینا بھی اس کا ایک مقصد ہے۔ محکمہ تعلیم کے زون ننگالی میں زون کے ایجوکیشن آفیسر انور خان کی سرپرستی میں صفائی مہم کا اہتمام کیا گیا جس میں دور افتادہ علاقہ چکترو میں مڈل اسکول چکترو اور اس کے مضافات کے سکولوں کے اشتراک کے ساتھ صفائی مہم کا اہتمام کیا گیا جس میں نہ صرف سکولوں کے اردگرد صفائی کو یقینی بنایا گیا بلکہ ساتھ ہی مقامی لوگوں کے اندر بھی صفائی کے حوالے سے بیداری پیدا کی گئی اور خاص طور سے پلاسٹک کے استعمال میں کمی لانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ اس موقع پر شرکت کرنے والوں میں محمد فاروق قریشی۔ طارق عزیز خواجہ۔ شگفتہ عندلیب جلال الدین بھٹ فردوس خان۔ روبینہ تانترے جگجیت سنگھ اور دیگر اساتذہ شامل تھے۔ اس موقعہ پر زونل ایجوکیشن آفیسر انور خان نے اساتذہ پر زور دیا کہ وہ صفائی کی عادت بچوں میں بیدار کریں اور عوام میں اس حوالے سے آگہی پیدا کریں