سب ڈویژن درماڑی بدھن سے کرم کٹھاسڑک کی بلیک ٹاپ گزشتہ دنوں میں زمین بوس

0
0

عوام پریشان ،ریاض لون کی ضلع کمیشنر ریاسی سے تحقیقات کی اپیل
نمائندہ لازوال

ریاسی؍؍ تحصیل تھرو پنچایت حلقہ بدھن بی سے سماجی کارکن لون ریاض نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ بدھن سے کرم کٹھاپی ایم جی ایس وائی کی سڑک پر گزشتہ دنوں ہی بلیک ٹاپ کیا گیا تھا۔لیکن کم مقدار میٹیریل استعمال کرنے کی وجہ سے سڑک زمین بوس ہوگئی ہے۔ابھی تک اس سڑک پر مکمل طور پر گاڑیاں نہیں چلائی گئی لیکن اپنے آپ ہی اس پر بلیک ٹاپ اکھڑ رہی ہے۔اور اب بارشوں کی وجہ سے سڑک پر کھڈے پڑنا اور پانی جمع ہونا شروع ہو گیا ہے۔سرکار کی طرف سے عربوں کھربوں روپے سڑکوں کی تعمیر کے لیے وگزار ہوتے ہیں لیکن جب کام کسی کنٹریکٹر کو ملتا ہے تو وہ کچھ رشوت خور انجینئرو آفیسروں سے مل کر کام کی بل بنا کر نکال لیتا ہے لیکن کام نہ مکمل کیا جاتا ہے نہ ہی اس میں میٹریل صحیح طرح سے استعمال کیا جاتا ہے۔جس کی وجہ سے وہ سڑکیں چند ہی دنوں میں زمین بوس ہو جاتی ہیں۔نہ ہی عوام اور گاڑیوں کے چلنے کے قابل رہتی ہیں۔لون ریاض نے بتایا کہ جن کمپنیوں یا کنٹریکٹروں نے کام ہاتھ میں لئے ہوئے ہیں وہ تعمیراتی کام اچھے طریقے کار سے نہیں کررہے ہیں۔صرف سرکار کو دو دو ہاتھوں لوٹنے کی تاک ہے۔پختہ سڑکیں تعمیر کرنا تو دور کی بات ہے۔لیکن سڑکوں کی کنارے نالیاں بھی نہ مکمل ہیں۔لون ریاض نے ضلع کمیشنر ریاسی سے درخواست کی کہ اس معاملے کو سنجیدگی سے لے اور محکمہ و کنٹریکٹر سے جواب مانگیں۔دو تین ہفتے کہ اندر ہی بلیک ٹاپ بنا گاڑیاں چلانے کے کیسے اکھڑ رہی ہے۔اور موقعوں جات پر اپنے کوئی ٹیم بھیج کر تحقیقات کرے۔لون نے بتایا کہ عوام اس بات پر بہت غم و غصہ ہے۔ کہ یہ لوگ گورنمنٹ کو دو دو ہاتھوں لوٹ کر بھی غریب عوام کے ساتھ کھلواڑ کرتے ہیں۔ تھرو بدھن کی اندرونی سڑکوں کی اتنی خستہ حالت ہیں کہ انسان تو انسان حیوانوں کو بھی ان سڑکوں پر چلنا دشوار ہے۔ سب ڈویڑن درماڑی کی عوام کی مانگ درماڑی سے بدھن رابطہ سڑک کی تعمیر و مرمت کے کام کو جلد از جلد شروع کیا جائے۔

 

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا