ایس ٹی کی مناسب حیثیت کو یقینی بنائے،پہاڑی طبقہ کی وزیر اعظم سے اپیل

0
0

کہا 1989 کے بعد ہر حکومت نے پہاڑی قبیلے کو بیوقوف بنایا اور محض سیاسی فوائد کیلئے یقین دہانی کرائی
لازوال ڈیسک
راجوری //پہاڑی قبیلے نے راجوری کے علاقے بڈھون میں ایک کنونشن کا انعقاد کیا اور ایس ٹی کا درجہ دینے کے دیرینہ مطالبے کو دہرایا۔وہیںکاروائی کے دوران بات چیت کرتے ہوئے طبقہ کے ارکان نے ایک آواز میں ان کی دبے ہوئے حالات پر تشویش کا اظہار کیا اور مرکزی حکومت اپیل کی کہ وہ ایس ٹی کے درجے کی اپنی دیرینہ التوا کا مطالبہ پیش کریں۔ وہیںمقررین نے یہ بھی بتایا کہ اس بار مرکز کی قیادت ایک ایسی حکومت کر رہی ہے جس کی مکمل اکثریت ہو اور ایک وزیر اعظم جس کا پختہ یقین ہو کہ وہ بہت زیادہ محروم طبقہ کے اس حقیقی مطالبے کو حل کر سکتا ہے۔مزید کہا کہ 1989 کے بعد سے ہر حکومت نے پہاڑی قبیلے کو بیوقوف بنایا اور محض سیاسی فوائد کے لیے بار بار جھوٹے وعدوں سے یقین دہانی کرائی لیکن اب قبیلے کے عام لوگوں کو پورا یقین ہے کہ اس حکومت کو اس مسئلے کو حل کرنا چاہیے ۔وہیں اجلاس میں شامل ہونے والوں میں ایڈوکیٹ احسن مرزا ، وکرانت شرما ، سجاد مرزا ، ایڈکوکیٹ و گوردیو سنگھ ٹھاکر ، دھیرج شرما ، سی پی شرما ، سوم راج کھجوریہ ، چندر پرکاش ، جگدیش راج شرما ، ارون شرما ،وغیرہ شامل رہے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا