ریاسی پولیس نے محض 24 گھنٹے میں بھائی کے قاتل کو گرفتار کر لیا

0
0

لازوال ڈیسک
ریاسی //5/6 ستمبر کی درمیانی رات پولیس چوکی توت ساہری (ریاسی) میں ایک اطلاع ملی کہ چمیل سنگھ ولد گھیکا ساکنہ ساہری کو اس کے حقیقی بھائی لہر سنگھ نے ایک چھوٹے سے مسئلے پر چاقو کے وار کر کے قتل کر دیا۔وہیںاس سلسلے میں ایف آئی آر نمبر 173/2021 U/S 302 IPC پولیس اسٹیشن ریاسی میں درج کر تفتیش کی گئی ۔تاہم ڈی وائی ایس پی ہیڈ کوارٹر ریاسی کی سربراہی میں پولیس کی ٹیم ایف ایس ایل یونٹ اور ریاسی پولیس کے فوٹوگرافر کے ساتھ دو گھنٹے سے زیادہ چڑھائی کو ٹریک کرنے کے بعد جائے واردات پر پہنچی۔وہیںپولیس ٹیم نے لاش کو تحویل میں لیا ، جائے وقوعہ سے کیس کے حوالے سے تمام حالات کے شواہد اکٹھے کیے ،تاہم لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہسپتال ریاسی منتقل کیا گیا۔تمام قانونی طریقہ کار مکمل کرنے کے بعد لاش کو آخری حقوق کے لیے قانونی ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا