اساتذہ انسانی وسائل کی تربیت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں: ڈاکٹر کلدیپ کمار شرما

0
0

جی ڈی سی بھدرواہ کے زیر اہتمام یوم اساتذہ پر شاندار تقریب کا اہتمام
لازوال ڈیسک

بھدرواہ //گورنمنٹ ڈگری کالج بھدرواہ کے ایس ڈی, ایس ڈبلیو اوراین سی سی یونٹ نے مل کر یوم اساتذہ منایا ۔وہیں اس موقع پر کالج کے پرنسپل ڈاکٹر کلدیپ کمار شرما نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور لیفٹیننٹ کرنل ایس ایس راوت بھی اس موقع پر خصوصی مہمان کے طور پر شریک ہوئے۔جبکہ پروگرام کا آغاز لیفٹیننٹ پرتھوی راج ایسوسی ایٹ این سی سی آفیسر کے استقبالیہ خطاب سے ہوا۔ اس موقع پر ڈاکٹر کلدیپ شرما نے اخلاقی اقدار پر زور دیا اور ہندوستان کے دوسرے صدر ڈاکٹر سروپلی رادھاکرشنن کو خراج تحسین پیش کیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ جب ڈاکٹر رادھاکرشن نے 1962 میں ہندوستان کے دوسرے صدر کا عہدہ سنبھالا تو ان کے طلبا ء نے ان سے 5 ستمبر کو بطور خاص دن منانے کی اجازت طلب کی۔ ڈاکٹر رادھاکرشنن نے اس کے بجائے ان سے درخواست کی کہ وہ 5 ستمبر کو اساتذہ کے دن کے طور پر منائیں ، تاکہ معاشرے میں اساتذہ کی شراکت کو تسلیم کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ انسانی وسائل کی تربیت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اپنے خطاب میں کیڈٹس لیفٹیننٹ کرنل ایس ایس راوت نے کیڈٹس کو انسانیت کی خدمت کے مقصد کے ساتھ سول سروسز کے لیے تیار ی کرنے کی ترغیب دی۔ اس موقع پر خطاب کرنے والے دیگر لوگ لیکچرر بھوانا رتن سی ٹی او ، سینئر جے سی او راج کمار ، سی کیو ایچ ایم موحود تھے ۔

 

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا