مہنگائی کے خلاف اپنی پارٹی خواتین ونگ کا احتجاج

0
0

پولیس نے مارچ ناکام بنایا، کارکنان نے کورٹ گرفتار یاں دیں
لازوال ڈیسک

جموں؍اپنی پارٹی خواتین ونگ صوبائی صدر جموں نمرتہ شرما نے دیگر خواتین لیڈران وکارکنان کے ہمراہ مہنگائی کے خلاف پر امن احتجاج کیا اور کورٹ گرفتاریاں دیں۔ نمرتہ کی قیادت میں سینکڑوں خواتین کارکنان پریس کلب جموں کے باہر جمع ہوئیں اور پٹرول، ڈیژل، ایل پی جی اور دیگر اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں مہنگائی کے خلاف احتجاج کیا۔ انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے مظاہرین نے پریس کلب سے ڈوگرہ چوک کی طرف پیش قدمی کی تاہم آگے پولیس کی بھاری جمعیت نے اُنہیں آگے جانے سے روکا۔ اس دوران ہاتھاپائی بھی ہوئی لیکن پولیس نے اُنہیں آگے بڑھنے نہیں دیا، جس کے بعد مظاہرین نے گرفتاریاں دیں۔ متعد د خواتین کو پولیس کی گاڑیوں میں احتیاطی طور حراست میں لیاگیا اور بعد ازاں اُنہیں چھوڑ دیاگیا۔ احتجاج میں نائب صدر پونیت کور، جیوتی وید، ضلع کارڈی نیٹر سربجیت کور، صوبائی سیکریٹری اچھپال کور، صوبائی سیکریٹری میناکشی، صوبائی سیکریٹری راکھی، پرویندر کور، مونیکا، رجنی دیوی، پروین کور اور سنیتا دیوی وغیرہ بھی شامل تھیں۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے نمبرتہ شرما نے کہاکہ سیاسی جماعتیں جموں وکشمیر میں عوام بالخصوص خواتین کو درپیش مشکلات ومسائل پر خاموش ہیں۔ اپنی پارٹی اُن معاملات پر خاموشی اختیار نہیں کرے گی جس سے لوگوں کی معمول کی زندگی متاثر ہورہی ہے۔ نمرتہ نے کہا’’ہم نے اِس لئے سڑکوں پر آنے کا فیصلہ کیا تاکہ عام لوگوں کی مشکلات کے تئیں حکومت کو نیند سے بیدار کیاجائے، یہ صرف کسی خطہ یا ایک ضلع کا مسئلہ نہیں ، ہر کوئی اِس سے متاثر ہے۔ سبھی لوگ برابر متاثر ہیں۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آسمان چھو رہی ہیں۔ کالابازاری، منافع خوری اور ملاوٹ خوری کھلے عام ہے ، حکومت کا کوئی بھی کنٹرول نہیں۔ دریں اثناء مکھنی، راج ، پریم لتا، سپنا، سیمتا کور، گیتا، مانو، کلبیر کور، تنوی، ماہی، آرش ، انجو، سمن، رانی، رجنی، منی، سبھی، ریتا دیوی، گگن، سندیپ ، کمل ، رینو دیوی، راویندر کور، امرجیت کور، کلونت کور، راجندر کور، آشا دیوی، صرافو دیوی، پریتی شرما، ساکشی ، انجو گپتا، شانتی دیو، چھنی کور، ہرپریت کور، سورت کور، سندو دیوی، راجندر ، لاجی مہرا وغیرہ نے کورٹ گرفتاریاں دیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا