جامعہ کی تیسری منزل کا سنگ بنیاد مفتی سید بشارت حسین رضوی ، پیر سید افضل شاہ گیلانی کے ہاتھوں رکھا گیا
کثیر تعداد میں علماء و عوام کی شرکت
اعجازالحق بخاری
پونچھ ؍؍ مدارس اسلامیہ قوم و ملت کی وہ امانت ہیں جہاں عوام و سماج کی بہترین رہنمائی کرنے کے لئے علمائے کرام کی فوج تیار ہوتی ہے جوکہ دور دراز علاقہ جات میں عوام کی بہترین رہنمائی کرتے ہیں۔ مدارس اسلامیہ نے ہمیشہ ملک و ملت کی فلاح وبہبود میں جو کارنامے انجام دئیے ہیں وہ یقینا قابل سراہنا ہیں۔ مدارس دینیہ کی بقا اور ان کا تحفظ نہ صرف مسلمانوں کے حق میں بہتر ہے بلکہ ہندوستان کی سیکولر روایات اور یہاں کی جمہوری و آ ئینی قدروں کے لیے بھی ممدو معاون ہے۔ مدارس نے ہر دور میں انسانی خدمت اور بقائے باہم کو رواج دیا ہے۔ معاشرتی حقوق وآداب سے واقف کرایا ہے۔ ملک میں امن وامان اور سکون واطمینان کی فضا ہموار کی ہے۔ مدارس اسلامیہ نے ہمیشہ مذہبی تعلیم عوام کو اور قوم کے نونہالوں دیکر انہیں صحیح سمت رہنمائی کی ہے۔ اس لئے آج عوام کو مدارس اسلامیہ سے جڑنے کی اشد ضرورت ہے۔’’دینی مدارس کی اہمیت اور علم دین کی ضرورت کا کسی طور پر انکار نہیں کیا جا سکتا اور ان کی قدر و منزلت اپنی جگہ ہے، مگر موجودہ دور میں مسلم قوم کی سب سے بڑی ضرورت اسلامی تربیت کے ساتھ عصری علوم فراہم کرنے والے اداروں کا قیام ہے، اس لئے کہ مدارس اسلامیہ کی طرف جانے اور مکمل دینی تعلیم سے آراستہ ہونے والے مسلم بچوں کی تعداد صرف پانچ فیصد ہی ہے اور 95 فیصد بچے عصری تعلیم کے میدان میں اپنی قسمت آزمانے کی کوشش کرتے ہیں اور ان بچوں کو اگر اسلامی ماحول اور تربیت کا صحیح نظام حاصل نہیں ہوتا ہے تو اس کے دین و ایمان کے خطرہ میں پڑ جانے کا اندیشہ ہوتوآج عوام کو مدارس اسلامیہ کے قیام میں حصہ لینے کی ضرورت ہے۔ ضلع پونچھ میں جماعت اہلسنت کے بینر تلے کام کررہے کثیر مدارس ہیں جن میں خدمات انجام دے رہے ۔علمائے کرام اپنا شب و روز ملت و مذہب و مسلک کی ترویج و اشاعت کے لئے قربان کررہے ہیں۔ جنکا مقصد قوم کے نونہالوں کو مذہبی تعلیمات سے اشناء کرکے اْن سے ملت کی خدمات لینا ہے۔ ان خیالات کا اظہار آج یہاں پونچھ سے کچھ ہی فاصلے پر ڈینگلہ جنیاڑ کے مقام پر قائم دینی دنیاوی تعلیم کے مرکز جامعہ معین السنہ کی تیسری منزل کی تقریب سنگ بنیاد سے خطاب کرتے ہوئے علمائے کرام نے کیا۔
اس موقعہ پر علمائے کرام نے کہا جامعہ معین السنہ کے ارکان مباکبادی کے مستحق ہیں جنہوں نے قلیل عرصے میں عالی الشان عظیم الشان دینی قلعہ عوام کو دیا ہے۔ علمائے کرام نے بیک آواز جامعہ معین السنہ کے بانی مولانا بشارت حسین ثقافی کی مذہبی ،دینی، فلاحی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ان کے کام کی سراہنا کی۔ اس موقعہ پر کثیر تعداد میں علمائے کرام اور عوام نے شرکت کی۔ تقریب میں وادی کے مولانا اشرف جنرل سکریٹری تنظیم المدارس جموں و کشمیر کو جامعہ معین السنہ کی جانب سے غریب نوازا یوارڈ سے نوازا گیا۔جامعہ کی تیسری منزل کا سنگ بنیاد جما عت اہلسنت کے صدر قائد اہلسنت مولانا مفتی سید بشارت حسین رضوی برکاتی سربراہ دار العلوم رضویہ سْلطانیہ سْرنکوٹ ، پیرسید افضل شاہ گیلانی نے علماء و مشائخ کی موجودگی میں ر کھا تقریب میں قائد اہلسنت حضرت مولانا مفتی بشارت حسین صاحب ،مدظلہ العالی مولانا مفتی محمدسیف اللہ خان صاحب ،مولانا مفتی محمد اسلم رضا مصباحی ،حضرت علامہ مولانا مفتی غلام محمد ،لورن حضرت مولانا سید فاضل حسین صاحب منڈی، حضرت پیر سید افضل صاحب قبلہ، حضرت مولانا محمد اشرف صاحب قبلہ، اننت ناگ کشمیر حضرت مولانا مفتی محمد عمران قادری، اشرفی صاحب، مہنڈر حضرت مولانا قاری مقصود احمد صاحب ،چنڈک حضرت حافظ وقاری محمود القادری صاحب پونچھ ،حضرت مولانا محمد قاسم رضا قادری صاحب ،تراڑاں والی بفلیازحضرت حافظ و قاری مظفر حسین صاحب، چنڈک ،حضرت مولانا مجید احمد صاحب لوہل بیلہ، حضرت مولانا خلیل احمد صاحب ساتھرہ ،حضرت مولانا فاروق قادری صاحب سنئی، حضرت مولانا صوفی محمد اقبال صاحب، حضرت مولانا محمد سخی خان صاحب ،حضرت مولانا شبیر احمد مصباحی صاحب، حضرت مولانا جمیل احمد صاحب پوٹھی، حضرت حافظ یاسین اختر صاحب ،حضرت حافظ شوکت حسین شاہ پوری صاحب ،حضرت حافظ الف دین صاحب ،ہاڑی بڈھا،حضرت مولانا فاروق نعیمی صاحب پلیرہ، حضرت مولانا محمد امین القادری صاحب بھینچھ، حضرت حافظ وقاری محمد اشرف صاحب بھینچھ، حضرت مولانا سید فداد حسین صاحب ،پرنسپل جامعہ انوار العلوم پونچھ حضرت مولانا سید خالد حسین صاحب، پونچھ ،حضرت مولانا قاری فرید احمد صاحب ،جامعہ انوار العلوم پونچھ، حضرت مولانا محمد شبیر احمد صاحب چنڈک ،حضرت مولانا یوسف احمد صاحب، حضرت مولانا ناطق صاحب دیگوار، حضرت مولانا سید گفتار علی صاحب، پونچھ، حضرت مولانا محمد عظیم صاحب ،حضرت مولانا خلیل احمد صاحب ،حضرت مولانا تنویر احمد صاحب ،مولانا محمد اسلم صاحب ،حضرت مولانا عاشق صاحب، قبلہ،حضرت مولانا حافظ عبد المجید مدنی صاحب ،ناظم اعلیٰ جامعہ انوار العلوم پونچھ ،حضرت مولانا حافظ محمد الیاس صاحب بھینچھ، حضرت مولانا مدثر احمد صاحب بھینچھ، حضرت مولانا محمد سلیم صاحب سلونیاں ،حضرت مولانا محمد اقبال صاحب دیگوار، حضرت مولانا قاری منظور حسین صاحب ،سنئی حضرت مولانا عبد الرشید مصباحی صاحب، دھڑہ ، مولانا اقبال مدنی پونچھ نے شرکت کی ۔