نوجوانوں کے لہو لہان کرنے کے خلاف گوسو پلوامہ کے لوگ سراپا احتجاج پنجورہ شوپیاں ،بیلوں پلوامہ اور نتھی پورہ سوپور میں تلاشی کارروائیاں

0
0

اے پی آئی
سر ینگرگوسو پلوامہ میں تین نوجوانوں کو لہو لہاں کرنے کے خلاف لوگوں کے احتجاجی مظاہرے ،عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاعات موصول ہونے کے بعد پولیس و فورسز نے پنجورہ شوپیاں ،بیلو پلوامہ اور نتھی پورہ سوپور کے علاقوں کا محاصرہ کیا اور تلاشی کارروائی شرو ع کی جس کے دوران بیلو پلوامہ میں تشد د بھڑک اٹھا ۔ اے پی آئی کے مطابق گوسو پلوامہ میں اس وقت سنسنی اور خوف و دہشت کا ماحول پھیل گیا جب فورسز اہلکاروں نے کئی رہائشی مکانوں میں گھس کر تین نوجوانوں کی شدید پٹائی کی جسے وہ لہو لہان ہو گئے ۔ مذکورہ نوجوانوں کو نیم مردہ حالت میں اگر چہ فورسز نے رہا کر دیا تاہم مردو زن ،بوڑھے اور بچے اپنے گھروں سے باہر آئے او ر انہوںنے فورسز کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے ۔ ادھر بیلو پلوامہ میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس و فورسز نے محاصرہ کیا اور گھر گھر تلاشی شروع کی جس کے دوران نوجوان سڑکوں پر نکل آئے اور انہوںنے پولیس و فورسز پر سنگباری شروع کی ۔ پولیس و فورسز نے تشدد پر اترآئی بھیڑ کو منتشر کرنے کیلئے ہوا میں گولیاں چلائیں جسے علاقے میں افراتفری اور خوف و دہشت کا ماحول پھیل گیا ۔ ادھر پنجورہ شوپیاں میں بھی جنگجوو¿ں کی موجودگی کے بعد پولیس و فورسز نے علاقے میں گھر گھر تلاشی کارروائی شرو ع کی تاہم پولیس و فورسز کو کوئی قابل اعتراض شئے برآمد نہیں ہوئی اور نہ ہی عسکریت پسندوں کا کوئی سراغ ملا ۔ نتھی پورہ سوپور میں اس وقت سنسنی دوڑ گئی جب پولیس و فورسز نے علاقے کا محاصرہ کیا اور تلاشی کارروائی شروع کی ۔ فورسز کو شبہ ہے کہ علاقے میں عسکریت پسند چھپے بیٹھے ہیں ۔ آخری اطلاعات موصول ہونے تک تلاشی کارروائی جاری تھی ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا