کوکر ناگ مےں تےار کردہ برنگی پانی کو بنگلورو مےں بھارت بزنس ایوارڈ بھارت بھر مےں پانی کی بند بو تلےں تےار کرنے والی کمپنےاں پےچھے

0
0

سی این ایس
سرینگربھارت بھر مےں پانی کی بند بو تلےں تےار کرنے والی کمپنےوں کو پےچھے دھکےلتے ہو ئے وادی کشمےر کے اےک نوجوان کاروباری نے ذائقہ دار،شفا ف اور تازہ پانی تےار کرنے کےلئے بھارت بزنس ایوارڈ2018حا صل کےا ہے۔ سی اےن اےس کے مطابق شہر خاص سے تعلق رکھنے سمیر اللہ دائرےل جس نے اےک سال قبل کو کرناگ کی پہاڑےوں کے دامن مےں بند بوتل تازہ پانی تےار کرنے کےلئے اپنا انٹرپرائز ”برنگی“شروع کیا تھا نے بنگلورو مےں اےک مےگا فنکشن کے دوران بھارت بزنس ایوارڈ2018حا صل کےاہے ۔اس تقرےب مےں مشہور صنعت کاروں، سیاستدانوں، بیوروکیٹس اور بالی ووڈ اداکاروں نے حصہ لیا۔ برنگی نامی تےار کردہ ےہ پانی کی بند بوتل ساکم کوکرنگ کی پہاڑےوں سے بہنے والی قدرتی پانی کے جھرنوں سے تےار کےا جاتاہے جسے بعد مےں بازروں مےں سپالئی کےاجاتاہے ۔ اس کامےابی کے بعدنیوز ایجنسی سی این ایس سے گفتگو کرتے ہوئے، سمیر اللہ دائرےل نے کہا کہ اس کے ےہاں تےار کردہ برنگی براند سمےت بھارت کے مختلف برانڈز جیسے”ٹاٹا ہمالیا“، ”اوا“ کےچ اور دوسرے برانڈزکونامزد کےا گےا تھا تاہم ہماری برانڈ” برنگی “ کو بھارت کے بہترین پانی کااعزاز دےاگےا۔ انہوں نے کہا کہ اس کاذائقہ بھی بہت اچھا ہے اورےہ پانی قدرتی جھرنوں سے آ کر بوتلوں مےں پےک کےا جاتا ہے نہ ہم اس مےں کچھ شا مل کرتے ہےں اور نہ اس سے کچھ ہٹا لےتے ہےں ےہ سو فی صد قدرتی ہے جسے شمالی ہند کے بےشتر علاقوں مےں سپلائی کےا جاتاہے۔ انہوں نے کہا کہ پانی کے لائسنس کو حاصل کرنے کے لئے کم سے کم چھ سال لگ گئے۔انہوں نے کہا کہ یہ اعزاز ہمارے لئے واقعی حوصلہ افزا ہے اور امےد کرتے ہےں کہ ہمارے اس پروڈکٹ کو مارکےٹ مےں زےادہ سے زےادہ پسند کےا جائے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا