ونے شرما
ادھمپور چھوٹی سی بات کو لے کر اسکول میں تعےنات ایک لےکچرر کی جانب سے اسکول طالب علم کی خود پیٹائی کرنے کے بعد پولیس کو اسکول میں بلا کر بھی پولیس والو ںسے پٹائی کروائی اور اس طالب علم کو دھمکی دے کر چھوڑ دیا کہ اگر وہ اس بات کو کسی اور کو بتائے گا تو اس کریکٹرخراب کر دیا جائے گا تاکہ وہ دیہاڑی لگانے کے قابل بھی نہ رہے وہیں واقعہ کی معلومات دیتے ہوئے اسکول طالب علم رشپال سنگھ ولد نصیب سنگھ ساکنہ کوڈی لڈا تحصیل مونگری اسکول میں بارھویں جماعت کاطالب علم ہے جسے لیکچرر نے پٹائی کرنے کے بعد پولیس سے پٹائی کروائی ۔اس ضمن میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے طالب علم نے بتایا کہ میں نے لیکچرر موصوف کو کہا تھا کہ مینے ڈیسک نہیں لگایا لیکن پھر بھی میرے ساتھ یہ سلو ک کیا گیا اور میں اب عدالت کا سہارہ لینے پہنچا ہوں ۔اس لئے ضلع انتظامیہ سے اپیل کی جاتی ہے اس مسئلہ میں خصوصی مداخلت فرما کر انصاف کو یقینی بنایا جائے۔