محکمہ مال میں تحصیل سطح کے افسران کے تبادلے کی

0
0

طاقت ضلع ترقیاتی کمشنر کے پاس آنا خوش آئند قدم: عوام
شیراز چوہدری

راجوری؍؍ جب سے یوٹی انتظامیہ نے محکمہ مال کے اندر تحصیلدار کے تبادلے کی طاقت ضلع سطح پر ہی ضلع ترقیاتی کمشنر کو دی ہے تب سے عوام کے اندر اس فیصلے کو لے کر کافی خوشی کی لہر ہے اور عوام نے اس فیصلے کے لیے سرکار کا شکریہ ادا کیا ہے لازوال کے ساتھ بات کرتے ہوئے ضلع راجوری کے چند مقامی لوگوں کا یہ کہنا ہے کہ حکومت کے اس فیصلہ کی ہم سراہنا کرتے ہیں اور اس فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں انہوں نے کہا جس طرح محکمہ مال میں تحصیلدار کے تبادلے کی طاقت ضلع ترقیاتی کمشنر کے ہاتھوں میں آئی ہے یہ خوش آئند قدم ہے ۔انہوں نے کہا اسی طرح ہر محکمہ کے اندر تبادلے کی طاقت ضلع ترقیاتی کمشنر کے ہاتھ میں ہونی چاہیے لوگوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری راجیش کمار شاون سے یہ بھی اپیل کی پچھلے کئی سالوں سے تحصیلوں کے اندر آفس قانون کی کرسیوں پر جو لوگ تعینات ہیں ان کا تبادلہ بھی عمل میں لایا جائے اور ساتھ میں ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری کے کام کی سراہنا کی کہ جس طرح سے ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری عوام کی فلاح و بہبودی کے لئے دن رات کام کر رہے ہیں اس سے عوام کے اندر کافی خوشی ہے۔

 

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا