رہبر تعلیم ٹیچرز فورم پونچھ استاد پر حملے سے برہم

0
0

انتظامیہ کی فوری کاروائی پرسراہنا
ریاض ملک
منڈی؍؍ منڈی کی ایک ڈھوک میں ایک ٹیچر پر حملہ اور مار پٹائی کو لیکر رہبر تعلیم ٹیچرز ایسوسی ایشن پونچھ نے سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔ جس کو لیکر انہوں نے منڈی ڈاک بنگلو میں ایک پریس کانفرنس کا اہتمام کرکے ایسے عناصر کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اس موقع پر ایسوسی ایشن کے ضلع صدر حمید نباز، ایم ایم پٹھان ، یو ٹی چیف میڈیا ایڈوائیز ،زونل صدر نشاط تانترے، اور سینئر زونل نائب صدر ریاض بانڈے نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ محکمہ کی جانب سے ایک استاد جو سیزنل اسکولوں کی جی او ٹیگ پر تعینات کیاگیاتھا۔اور اس کے ساتھ ساتھ ویکسی نیشن میں بھی یہ ٹیچر اپنی ڈیوٹی کو انجام دے رہاتھا۔اس دوران اس پر حملہ کیاگیا۔اور اس کو مارا پیٹا گیا۔جس کو دیکھتے ہوئے پولیس اسٹیشن منڈی میں مقدمہ درج کیاگیاہے۔ ایسوسی ا یشن نے ضلع ترقیاتی کمیشنر پونچھ، ایس ایس پی پونچھ، تحصیل دار منڈی اور ایس ایچ او منڈی کا شکریہ اداکیا۔انہوں نے تمام اساتذہ کہاکہ ان مسائیل میں کسی بھی ٹیچر کو کئی بھی پریشان درپیش ہو گی تو ایسوسی ایشن ان کے ساتھ کھڑی ہے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا