اوقاف اسلامیہ راجوری کو ایک ماہ کی مہلت۰، عیدگاہ جامع مسجد کے گنبد کی تعمیرنو اور دیگر کام کو مکمل کیا جائے: مولانا فاروق نقشبندی
عمرارشدملک
راجوری ؍؍راجوری کے مرکزی عیدگاہ جامع مسجد میں نماز جمعہ کے دوران اپنے خطاب میں مولانا فاروق نقشبندی نے بین الااقوامی سطح پر تسلیم شدہ حریت رہنما سید علی شاہ گیلانی کی موت پر رنج و غم کا اطہار کرتے ہوئے ان اہلِ خانہ کے ساتھ تعزیت کی اور ان کے حق میں دعائیں مغفرت مانگی۔ تفصیلات کے مطابق حریت رہنما سید علی شاہ گیلانی ایک ستمبر رات اس دنیا فانی سے چلے گے۔ وہیں جمعہ کے روز راجوری کی مساجد میں حریت رہنما کی مغفرت کے لئے دعائیں مانگی گئی۔ مولانا فاروق نقشبندی نے گیلانی کی موت کو قوم کے لئے بڑا نقصان قرار دیا اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ تعزیت بھی کی۔ وہیں اس کے علاوہ مولانا فاروق نے دو ٹوک الفاظ اوقاف اسلامیہ راجوری کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ایک سال سے عیدگاہ جامع مسجد کی تعمیرنو کے کام کو روک رکھا گیا ہے اور خاص طور پر مسجد کے گنبد کی تعمیرنو اور دیگر مرمت کو بند کیا گیا ہے اور اگر ایک ماہ میں جامع مسجد کی تعمیرنو مکمل نہ ہوئی تو پھر ہم اوقاف انتظامیہ کے خلاف احتجاج بلند کرے گے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے اوقاف کی جانب سے کام کاج تیزی سے ہوتے تھے لیکن گزشتہ ایک سال میں مرکزی عیدگاہ جامع مسجد راجوری کی تعمیرنو مکمل نہیں ہوسکی جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ اسلامی جائیداد اور مسلم عبادت گاہوں کو تباہ کیا جارہا ہے۔