کہا ایم ایچ اے ، پی ایم او متوقع مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گا
لازوال ڈیسک
جموں//بی جے پی کے سینئر لیڈر اور سابق ڈپٹی چیف منسٹر کوندر گپتا نے کہا کہ مرکزی وزراء کے آؤٹ ریچ پروگرام کا دوسرا مرحلہ مرکز اور جموں و کشمیر یونین ٹیریٹری کے درمیان فاصلے کو ختم کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔جمعہ کو یہاں جاری ایک بیان میں ، کیوندر نے کہا کہ 70 سے زائد وزراء جو 9 ہفتوں کے طویل عوامی آؤٹ ریچ پروگرام II میں جموں و کشمیر کا دورہ کرنے والے ہیں۔جبکہ آٹھ وزراء ہر ہفتے 10 ستمبر سے مرکز کے زیر انتظام علاقے کا دورہ کریں گے ، لوگوں ، پنچایتی راج اداروں کے انتظامیہ اور نمائندے سے بات چیت کریں گئے۔ انہوں نے کہا کہ ان وزراء کی پہلی ترجیح عوام کے مسائل کو موقع پر حل کرنا ہوگا اور جو دائرہ کار سے باہر ہیں ان کا جلد ازالہ کے لیے ایم ایچ اے اور پی ایم او کو بھیجا جائے گا۔بی جے پی کے سینئر لیڈر نے واضح کیا کہ آنے والے وزراء اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ فنڈز کی کمی نہ ہو جو اکثر ترقیاتی عمل میں رکاوٹ کا کام کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزراء کے آئندہ دورے عوام کو یہ بھی موقع فراہم کریں گے کہ وہ حکومتی نمائندوں کے ساتھ براہ راست بات چیت کریں اور انہیں ایک سے ایک بات چیت میں مسائل اور مطالبات سے آگاہ کریں اور اس کے بعد ایم ایچ اے اور پی ایم او اس پر توجہ دیں گے۔۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت عوام کے مسائل کا پہلے سے علم حاصل کرنے کے لیے سب کچھ کر رہی ہے اور اس مقصد کو پورا کرنے کے لیے یہ اقدام عوام کی امنگوں کو پورا کرنے میں بہت آگے جائے گا۔