سرینگر؍؍لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان نے آج یہاں سول سیکرٹریٹ میں جموں ڈویژن میں بجلی کی ترقیاتی شعبہ کی موسم سرما کی تیاریوں کا جائیزہ لینے کیلئے منعقدہ ایک میٹنگ کی صدارت کی ۔ میٹنگ میں جموں سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے منیجنگ ڈائریکٹر جموں پاور ڈسٹری بیوشن کارپوریشن لمٹیڈ ( جے پی ڈی سی ایل ) گرمیت سنگھ ، چیف انجینئر ڈسٹری بیوشن سچدیوا ، چیف انجینئر ٹرانسمیشن بلوینر کنڈل ، چیف انجینئر پروجیکٹس منہار گپتا اور دیگر متعلقین نے شرکت کی جبکہ منیجنگ ڈائریکٹر کشمیر پاور ڈسٹری بیوشن کارپوریشن لمٹیڈ بشارت قیوم ، سیکرٹری ٹیکنیکل پی ڈی ڈی ، ڈی جی پلاننگ پی ڈی ڈی ، اور دیگر متعلقہ افسران از خود موجود تھے ۔ میٹنگ میں جے پی ڈی سی ایل کی سردیوں کی تیاریوں اور سردیوں کے موسم کے دوران بجلی کی فراہمی کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے خاص طور پر ان علاقوں میں جو برف سے بند اور جموں ڈویژن کے بالائی علاقوں کے بارے میں بات چیت ہوئی۔ پی ڈی ڈی کے دیگر معاملات کے علاوہ مشیر نے بنیادی طور پر پی ڈی ڈی کی موسم سرما کی تیاریوں پر توجہ مرکوز کی جس میں ٹرانسفارمرز کے بفر سٹاک کی دستیابی ، ٹرانسفارمر کی خریداری ، بجلی کے کھمبے ، کنڈکٹر ، ایگزینسی پلان ، پاور ٹرانسمیشن لائینوں کی حالت ، پاور شیڈول ، درختوں کی شاخیں کاٹنے ، افسران کے ڈیوٹی روسٹر، کنٹرول رومز کا قیام اور بجلی کی چوری کو روکنے کیلئے انفورسمنٹ ٹیموں کی تعیناتی ، غیر قانونی بکنگ اور غیر قانونی الیکٹرک گیجٹس کی ضبطگی تا کہ صارفین کو بغیر کسی پریشانی کے بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے ۔ مشیر نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ بنیادی ڈھانچے کا آڈٹ کریں اور خامیوں پر قابو پانے کیلئے پہلے سے کام کریں ۔ مشیر نے افسران پر مزید زور دیا کہ وہ آنے والی سردیوں کے لئے درکار تمام کاموں کو پورا کرنے کیلئے لفٹینٹ گورنر کی مقرر کردہ ٹائم لائین پر سختی سے عمل کریں ۔ مشیر نے میٹنگ میں اعلان کیا کہ وہ اگلے ہفتے جموں ڈویژن کا دورہ کریں گے اور محکمہ کی کارکردگی اور دیگر اہم تنصیبات کا جائیزہ لیں گے ۔ مشیر نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ ہر الیکٹرک ڈویژن میں ٹرانسفارمرز کے بفر سٹاک کی دستیابی کو یقینی بنائیں تا کہ انہیں بالائی علاقوں میں بھیجا جا سکے اور خراب ٹرانسفارمرز کو تبدیل کرنے میں وقت ضایع نہ ہو ۔ انہوں نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ عوام کو درپیش مسائل پر فوری اصلاحی اقدامات کو یقینی بنائیں انہوں نے کہا کہ وہ فیلڈ افسران سے روزانہ رائے لیں اور لوگوں کو درپیش مسائل پر فوری ایکشن لیں ۔ بجلی چوری ، ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن کے نقصانات کے بارے میں مشیر نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ سب سے زیادہ اور سب سے کم نقصان اٹھانے والے ڈویژنوں کی فہرست بنائیں تا کہ کارکردگی نہ دکھانے والے افسران کے خلاف کارروائی کی جائے ۔ مشیر نے چیف انجینئر سے کہا کہ وہ رپورٹ پیش کریں کہ ہر ڈویژن کی طرف سے کتنے معائینے کئے گئے ہیں اور اس حوالے سے پیش رفت ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس رپورٹ میں زمرہ وار ضبطی کی تفصیلات ، کمرشل اور رہائشی دونوں مجرموں پر عائد جرمانوں کی تفصیل ہونی چاہئیے ۔