جموں و کشمیر کے محکمہ سیاحت کی بڑے شہروں میں اشتہاری مہم شروع

0
0

سری نگر،// مقامی سیاحتی شراکت داروں کے درمیان کامیاب ٹیکہ کاری مہم اور کپسٹی بلڈنگ پروگراموں کے بعد اس پرومویشنل اقدام کے تحت محکمہ سیاحت کے افسران ملک کے مختلف بڑے شہروں کا سفرکریں گے جہاں وہ ٹریول ٹریڈ انڈسٹری کے نمائندوں اور میڈیا کے ساتھ میٹنگیں، استفساری سیشن، روڑ شو کریں گے۔
ابتدا میں اشتہاری مہم میں چنئی، ممبئی، حیدر آباد، احمد آباد اور کولکتہ شامل ہیں۔

اس سلسلے میں ڈپٹی ڈائریکٹر سیاحت (رجسٹریشن / پبلسٹی) کشمیر ڈاکٹر احسان الحق چشتی اور ڈپٹی ڈائریکٹر سیاحت (پبلسٹی) جموں نریش کمار پر مشتمل افسران کی ایک ٹیم چنئی میں ہے جہاں انہوں نے مقامی ٹور آپریٹروں، مقامی میڈیا برادری اور یہاں تک کہ جے اینڈ کے سیاحت کی مصنوعات کے کچھ ممکنہ خریدار سے ملاقات کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا