گوجری مہاری زبان فیسبک پیج کا ریکارڈ کارنامہ۔ کیا عوام کا شکریہ ادا۔

0
0

گوجری زبان صرف زبان ہی نہیں بلکہ ایک تہذیب ہے

ماجد چوہدری

پونچھ؍؍ گوجری زبان و ادب کی ترویج و اشاعت میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر کارہائے نمایاں انجام دینے والے جاوید مستانہ زار کے فیس بک پیج پر آج ایک لاکھ سے زائد پسند کرنے والے شائقین کی تعداد پہنچ چکی ہے۔ جاوید مستانہ زار پونچھ ضلع کے مقیم ہیں لیکن اس وقت وہ مہاراشٹرا میں قیام پزیر ہیں جہاں سے وہ اپنی زبان و ادب کے فروغ کے لئے دن رات ایک کر کے محنت کر رہے ہیں۔ فیس بک پر ایک لاکھ سے زائد لائکس و ڈیڑھ لاکھ سے زائد فالوورز ملنے پر موصوف نے اپنے تمام چاہنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لوگوں سے گوجری تہذیب و ثقافت کو فروغ دینے کی اپیل کی۔ گوجری مہاری زبان کی انتظامیہ نے اپنے چاہنے والے تمام تر فلور کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے بہت کم وقت میں پیج نے ریکارڈ سطح پر سبسکریپشن حاصل کی ہے۔ اس کے لئے منتظمین نے سبھی لوگوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔ اور کہا ہے کہ ہم گوجری کی ترویج و اشاعت میں روزِ اول ہی سے کوشاں ہیں اور آئیندہ بھی آپ کی توقعات پر کھرا اترتے ہوئے اس کو مزید تقویت بخشنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔ اس چینل کا مقصد صرف اور صرف گوجری کی ترویج و اشاعت ہے خواہ وہ کسی بھی پیرائے میں ہو دامے درمے قدمے سخنے۔ ایک بار پھر چینل کی انتظامیہ آپ لوگوں کے اس پیار و محبت کے لئے مشکور ہے۔ اور امید کرتے ہیں کہ آئیندہ بھی آپ اسی طرح محبت سے نوازیں گے۔ عباس چودھری، جاوید مستانہ راز، یاسین شبنم ، چوھدری جمیل ابو فیصل عرف عبدالغنی اور عوان پردیسی کی جانب سے مشترکہ طور پر محبان کا دلی شکریہ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا