نوجوان عالم دین مولانا محمد طارق کی وفات پر وادی انس گوجری ادب مہور کا اظہار تعزیت

0
0

ایم شفیع رضوی

مہور ؍؍ وادی انس گوجری ادب مہور کے ذیرے اہتمام ایک تعزیتی مجلس کا انعقاد کیا گیا جس میں تنظیم کے تمام ارکین نے نوجوان عالم دین مولانا محمد طارق ثقافی کی اچانک وفات پر گہرے رنج و غم اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مولانا موصوف کی وفات تحصیل مہور کے لئے ایک عظیم نقصان ہے ۔حضرت کی وفات سے جو خلا پیدا ہوا ہے اس کی بھرپائی نہ ممکن ہے کیوں کہ مولانا موصوف نہایت ہی خوش اخلاق اور ذہین عالم دین تھے ۔آج کے اس پرفتن دور میں باصلاحیت اور سنجیدہ نوجوان علم دین بہت کم نظر آتے ہیں۔ مولانا کی وفات کی خبر سن کر تنظیم وادی انس گوجری ادب مہور کے ساتھ ساتھ پوری قوم کو ایک عظیم صدمہ پہنچا ہے آج قوم ایک عظیم نوجوان عالم دین سے محروم ہو گئی ہے ۔ادب کے تمام اراکین نے کہا کہ موصوف مولانا کے انتقال سے لواحقین کو جو دکھ پہنچا ہے۔ آج اس دکھ بھری گھڑی میں گوجری ادب کے تمام ارکین پسماندہ کنبے کے ساتھ ان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں ۔اللہ رب العزت کی بارگاہ میں دعا ہے کہ اللہ رب العزت محروم مغفور کی مغفرت فرما کر درجات کو بلند فرما کر اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کوصبروت عطا فرمائے ۔وادی انس گوجری ادب مہور کے صدر نسیم گلاب گھڑی نے کہا کے ایک عالم دین کی وفات سماج کے لئے بہت بڑا نقصان ہے ۔عالم دین سماج میں سورج کی ماند ہو ہوتا جیسے سورج غروب ہونے جانے سے اندھرا ہو جاتا ہے ۔ایسے ہی ایک عالم دین کی موت سے سماج میں اندھرے میں ڈوب جاتاہے ۔مولانا محمد طارق بھی ہماری قوم اور علاقہ مہور کے لئے سورج کی مثال تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا