ست شرما نے ریہاڑی کالونی میں مفت میڈیکل کیمپ کا افتتاح کیا

0
0

کہا وبائی مرض اب بھی موجود ہے ، ہر ایک کو محتاط رہنا چاہیے
لازوال ڈیسک
جموں// جموں ویسٹ اسمبلی کے علاقے ریہاڑی کالونی میں مفت میڈیکل کیمپ اور ادویات کی تقسیم کا کیمپ لگایا گیا جس کا افتتاح سابق وزیر اور سابق ایم ایل اے ست شرما نے کیا۔ جبکہ اس دوارن100 سے زائد افراد نے کیمپ میں حاضری دی اور مختلف بیماریوں کے لیے اپنی جانچ کروائی۔وہیںکیمپ کا اہتمام یو ٹی کی جنرل سکریٹری مہیلا مورچہ اروشی گپتا نے کیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ست شرما نے کہا کہ موجودہ منظر نامے کو مدنظر رکھتے ہوئے کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے جہاں 100 سے زائد افراد تشریف لائے اور خود کو چیک کروایا۔ انہوں نے کہا کہ وبائی مرض اب بھی موجود ہے اور ہر ایک کو ہر چیز سے محتاط رہنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو آیورویدک ادویات بھی مفت فراہم کی گئی ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کے کیمپ آنے والے دنوں میں جموں ویسٹ کے ہر وارڈ میں منعقد کیے جائیں گے کیونکہ بہت سے علاقوں میں لوگوں نے اس قسم کے کیمپ منعقد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ کوویڈ 19 سے متعلق تمام اصولوں پر عمل کریں اور سب پر زور دیا کہ وہ جلد از جلد ویکسین لگائیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا