ڈی وائی ایس ایس او جموں کے زیر اہتمام زون ستواری کے کھیل مقابلے اختتام پذیر

0
0

انڈر 19عمر کے ننھے کھلاڑیوں نے جوش و خروش سے مقابلوں میں لیا حصہ
لازوال ڈیسک
جموں// ڈی وائی ایس ایس او جموں ، محکمہ یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس ، زون ستوری نے آج یہاں زون ستوری کے تمام فیلڈ سٹاف ممبروں کے مکمل تعاون اور ہم آہنگی کے ساتھ زونل سطح کے مقابلوں،ٹرائل کو کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر کیا۔ جبکہ یہ مقابلے ڈی وائی ایس ایس او جموں سکھ دیو شرما ، محترمہ وینا رانی ہیڈ مسٹریس ، جی بی ایچ ایس ، جموں کینٹ اور محترمہ سنیتا رانی ، ہیڈ مسٹریس ، گورنمنٹ ماڈل مڈل سکول ، ستوری ، ستویندر کور ، زیڈ پی ای او ستوری کی مجموعی نگرانی میں منعقد ہوئے ۔وہیں جی بی ایچ ایس ، جموں کینٹ میں 19 سال کے لڑکوں اور لڑکیوں کے گروپ کے تحت کھو کھو ، فٹ بال ، شطرنج ، کیرم ، والی بال ، ٹگ آف وار ، بیڈمنٹن کے شعبوں میں کل 164 شرکاء نے حصہ لیا۔ اور کامیابی کے ساتھ انڈر19عمر کے کھلاڑیوں کے یہ مقابلے اختتام پذیرہوئے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا