’آبادی انسانی امداد کی محتاج بن گئی ہے‘

0
0

افغانستان میں غذائی اشیا کا ذخیرہ ختم ہونے کو ہے: اقوام متحدہ

یواین آئی

اقوام متحدہ؍؍ افغانستان کے بحران اور افراتفری کے درمیان اقوام متحدہ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ افغانستان میں غذائی اشیا کا ذخیرہ مہینے کے آخر تک ختم ہو سکتا ہے جبکہ بیرونی امداد بھی بند ہو سکتی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ افغانستان میں غذائی اشیا کا ذخیرہ مہینے کے آخر تک ختم ہو سکتا ہے جبکہ بیرونی امداد بھی بند ہو سکتی ہے۔حقوق انسانی کے رابطہ افسر رامض الاک باروف نے کابل سے ایک ویڈیو کانفرنس کے ذریعے بتایا کہ ملکی آبادی کا ایک تہائی حصہ غذائی قلت کا شکار ہے اور آبادی انسانی امداد کی محتاج بن گئی ہے۔رابطہ افسر نے مزید تایا کہ ستمبر کے آخر تک غذائی اشیا کا ذخیرہ ختم ہو سکتا ہے جس کے بعد ان کی فراہمی رک سکتی ہے، اگر افغانستان میں انسانی تباہی کو روکنا ہے تو امداد انسانی کا سلسلہ جاری رکھنا ہوگا جس کیلیے کم از کم دو سو ملین ڈالرز کی فوری ضرورت ہے۔انہوں نے بتایا کہ افغانستان کے لیے ضروری 1.3 ارب ڈالرز کی امداد کا محض 39 فیصد حصہ ہی فی الوقت پورا ہو سکا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا