پرینکا نے رسوئی گیس کی قیمت پر حکومت کو نشانہ بنایا

0
0

نئی دہلی// کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کے رسوئی گیس کی قیمتوں میں اضافے پر سخت حملہ کرنے کے ایک دن بعد ، پارٹی کی اتر پردیش کی انچارج جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے بھی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ گنا کسانوں کا پیسہ تین سال سے نہیں بڑھا ہے لیکن ایل پی جی سلینڈروں کی قیمتوں میں ہر ماہ اضافہ ہورہا ہے۔

محترمہ پرینکا واڈرا نے حکومت کو کسان ، مزدور اور غریب مخالف قرار دیا اور کہا کہ گنے کی قیمتوں میں اضافہ کیا جانا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت پٹرول ، ڈیزل اور گیس کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کر کے عام لوگوں کی زندگیاں خطرے میں ڈال رہی ہے لیکن کسانوں کو ان کو ان کا حق نہیں دے رہی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا