ویڈیوبیان میں سینئرصحافی کیخلاف توہین آمیز باتیں

0
0

فیس بُک صارف کیخلاف سری نگر پولیس نے کیاFIRدرج
لازوال ڈیسک

سرینگر؍؍سماجی رابطہ گاہ ’فیس بُک ‘پر ایک ویڈیوبیان میں سینئرصحافی فیاض کلو کے تئیں دھکمی آمیز اورتوہین آمیز باتیں کرنے والے ایک فیس بُک صارف کیخلاف سری نگرپولیس نے باضابط طورپرکیس درج کرلیا۔آصف ڈار نامی فیس بُک صارف کیخلاف پولیس اسٹیشن کوٹھی باغ ایف آئی آر درج کی گئی، جب فیاض احمد کلو ایڈیٹر انچیف گریٹر کشمیر کی جانب سے درخواست وصول کی کہ ایک فیس بک صارف آصف ڈار کا سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کررہا ہے ، جس میں مذکورہ فیس بُک صارف نے درخواست گزار کو دھمکی دی ہے اوردرخواست گزارکی بدنامی کی ہے۔انہوںنے اپنی درخواست میں شکایت کی کہ فیس بُک صارف کی ویڈیو بیان میں کہی گئی ہتک آمیزاوردھمکی آمیز باتوں نے درخواست گزار ، درخواست گزار کے خاندان ، رشتے داروں وغیرہ کی زندگی خطرے میں ڈالی دی ۔پولیس تھانہ کوٹھی باغ نے تحریری شکایت کی وصولی کے بعدآصف ڈار نامی فیس بُک صارف کیخلاف ایف آئی آر نمبر66/2021زیردفعات153،500اور505(2)آئی پی سی کے تحت کیس درج کرلیا اوراس معاملے کی تحقیقات شروع کی گئی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا