بلونت ٹھاکر نے موریشس میں بین الاقوامی سامعین کے لئے ڈوگری شاعری متعارف کروائی

0
0

سپموزیم میں فرانسیسی ، کریول ، انگریزی ، ہندی ، چینی اور عربی سامعین نے شرکت کی
لازوال ڈیسک
جموں//موریشس میں ہندوستان کے ثقافتی مرکز کے ڈائریکٹر بلونت ٹھاکر نے آج یہاں ڈوگری کو بین الاقوامی شاعرانہ سمپوزیا میں اندرا گاندھی سنٹر فار انڈین کلچر ، ماریشس کے زیر اہتمام عالمی سامعین سے متعارف کرایا۔ وہیں اس دوارن سامعین میں فرانسیسی ، کریول ، انگریزی ، ہندی ، چینی اور عربی لوگوں نے شمولیت کی۔وہیں اس موقع پر اہم بین الاقوامی ایونٹ میں ، بلونت ٹھاکر نے ڈوگری نظم سنانے سے پہلے ، ڈوگری زبان اور ثقافت کے بارے بتایا ۔ انہوں نے بتایا ڈوگری جموں و کشمیر کے علاوہ ہماچل پردیش ، پنجاب اور پاکستان کے کچھ حصوں میں بولی جاتی ہے۔علاوہ ازیں مشہور ڈوگری شاعرہ پدما سچ دیو کو بھرپور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی مشہور نظم ‘راجے دیان منڈیاں’ پڑھی۔ انہوں نے مرنال پانڈے اور ارلین زائڈے کا ترجمہ بھی پیش کیا۔ بلونت ٹھاکر نے ماریشس میںہندوستان کے ثقافتی سفارت کار ہونے کے ناطے بین الاقوامی سامعین کے سامنے پورے ہندوستان کی ثقافت کو فروغ دینا لازمی قرار دیا۔

 

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا