لازوال ڈیسک
جموں؍؍جے ایم ایف قیادت نے کشمیر میں جنم اشٹمی کت تہوار کے ہموار انعقاد پر ایل جی انتظامیہ کو مبارکباد دی ہے۔اپنے ایک بیان میں فرنٹ کی قیادت نے کہا کہ جموں میں میں ہماری مذہبی ذمہ داریوں اور تقریبات کو انجام دینے کی اجازت سے انکار گہری تشویش کا باعث ہے۔انہوں نے کہاکہ کشمیر اور جموں میں الگ الگ حکمت عملی اپناناانتظامیہ کے کام کاج پر سوالیہ نشان لگا تا ہے جو عوام کو اوربالخصوص جموں کے ساتھ نا انصافی ہے ۔جے ایم ایف کی قیادت نے حکومت سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ وادی میں جنم اشٹمی کی طرز پر آنے والی مذہوبی رسومات کی اجازت دے اور حکومت کو چاہیے کہ وہ محرم چہلم کے مذہبی جلوس کی اجازت دے جو امن کا پیغام دیتا ہے اوراس سے عوام کا گہرا جذباتی تعلق ہے۔