سرفرازقادری
پونچھ؍ مینڈھر سے تعلق رکھنے والی شہناز اختر جو کہ ایک اسکول ٹیچر تھی جنکو گزشتہ ہفتے بے دردی سے قتل کیا گیا۔یوتھ لیڈر سید ساحل بخاری نے کہا کہ سچ کبھی بھی چھپ نہیں سکتا۔لیکن افسوس صد افسوس کے خاوند نے اپنی ماں کے ساتھ مل کر اپنی ہی بیوی کا قتل کر دیا۔ایسے خاوند پر ایسے انسان پر بے شمار لعنت ھو۔لیکن ساحل بخاری نے کہاکہ مینڈھر کے ایس ڈی پی او ظہیر عباس جعفری اور گورسائی کے ایس ایچ او نے کاروائی کرتے ہوئے کچھ ہی دنوں میں سچ کو سامنے لاکر ایمانداری کا ثبوت پیش کیا۔بخاری نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اگر ایسے ہی آفیسر ایمانداری سے کام کریں گے تو بہت جلد قاتلوں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا ۔ایس ایس پی پونچھ سمیت بہت ہی تھوڑے دنوں میں پولیس نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر دیکھایااور بخاری نے سخت مزمت کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے میں سے ایسی برائیوں کو ہم سب کو مل کر ختم کرنا ھو گا۔یہ بہت ہی شرمناک حادثہ ھے۔شہناز اختر کے لواحقین کے غم میں برابر کا شریک ہوںاور رب تعالی کی بارگاہ میں دعا گو ہوں کہ شہناز اختر مرحومہ مغفورہ کی اللہ پاک مغفرت فرمائے۔اور ورثہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔مولیٰ مرحومہ کے بچوں کی حفاظت فرمائے۔