اے پی آئی
سر ینگرغیر تسلیم شدہ کو چنگ سینٹروں کی جا نب سے قا نون کی دھجیاں اڑا نے کا سلسلہ شد و مد سے جاری، کو چنگ حا صل کر نے والے طلاب کو 5بجے صبح کو چنگ سینٹروں پر حا ضر ہونے کی تلقین،محکمہ تعلیم کی جا نب سے من ما نی کرنے والے کو چنگ سینٹروں کو قوا ئد و ضوا بط کی خلاف ورز ی کر نے میں کھلی چھوٹ دے د گئی ہے جس پر زیر تعلیم طلاب کے والدین نے حیرانگی کا اظہار کیا ہے۔اے پی آ ئی کے دفتر پر آ ئے ہوئے کئی والدین نے انکشاف کیا کہ گر ما ئی دار الخلافہ سر ینگر اور شہروں اور قصبوں میں کو چنگ سینٹر چلا نے والوں نے اپنی تجو ریوں کو بھر نے اور زیر تعلیم طلاب کو ذہنی پریشا نیوں میں مبتلا کر نے کاایک نیا سلسلہ شروع کر دیا ہے ۔وفد کے مطا بق شہر سر ینگر میں چلا ئے جا نے والے کو چنگ سینٹروں کے مالکان نے زیر تعلیم طلاب کو علیٰ الصبح 5بجے کوچنگ سینٹروں پر حا ض کرہونے کا حکم سنا دیا ہے جو مو جودہ حا لات میں انتہا ئی غیر دانشمندا نہ فیصلہ ہے ۔وفد کے مطا بق مسجدوں میں نماز فجر 4;30منٹ پر ادا کی جا تی ہے اور ٹر یفک کی آ وا جا ئی صبح 8بجے کے بعد ہی شروع ہو جا تی ہے جبکہ بازار 9بجے اور سر کاری دفاتر 10بجے تک کھل جاتے ہے ۔وفد کے مطا بق صبح 5بجے کو چنگ حا صل کرنے والے طلبہ و طالبات کا گھروں سے با ہر نکلنامشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن ہے کو چنگ سینٹروں میں مختلف مضا مین کی کو چنگ حا صل کرنے والے طلاب کے والدین کاکہنا تھا کہ نا مصا ئد حا لات کے پیش نظر ان کے بچوں کا کو چنگ سنیٹروں تک بحفاظت پہنچنے کی کو ئی ضما نت نہیں دی جاسکتی ہے اور کوچنگ سینٹر چلا نے والے مالکان کو چا ہئے کہ وہ اپنے فیصلے پر نظر ثا نی کرے ۔والدین کا یہ بھی کہنا تھا کہ صو با ئی انتظا میہ کے سا منے کوچنگ سینٹر چلا نے والے سکولوں کالجوں میں درس تدر یس ختم ہو نے کے بعد طلاب کو کو چنگ فرا ہم کر نے کا یقین دلا تے ہے جبکہ عمل طور پر وہ اس پر عمل نہیں کرپارہے ہے بلکہ طلبہ کے والدین کے جیپ صاف کر کے انہیں ذہنی پریشانیوں میں مبتلا کر نے کا کوئی بھی مو قع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے ہیں۔خبر رسا ں ادا رے اے پی آ ئی نے پرا ئیویٹ کو چنگ سینٹروں کی من ما نیوں کے بارے میں جب ڈائریکٹر سکول ایجو کشن ڈاکٹرجی این ایتو کے سا تھ را بطہ قا ئم کیا تو انہوں نے کو چنگ سینٹر چلا نے والوں کو متنبہ کر تے ہوئے کہا کہ وہ قوا ئد و ضوا بط پر من و عن عمل کرے اور جسکسی نے بھی کو چنگ سینٹر کے با رے میں شکا یت ملے گی اس سے نہ صرف سر بمہر کیاجائے گا بلکہ قا نونی کاروا ئی عمل میں لانے کیلئے سختی کے سا تھ اقدا مات اٹھا ئے جا ئے گے ۔