جواں سالہ اُستانی کی پُراسرارموت کامعمہ5روزمیں حل

0
0

شوہرنے ماں کیساتھ ملکر کیا بے دردی سے قتل،دونوں ملزمان گرفتار ،مزیدکارروائی شروع
لازوال ڈیسک

مینڈھر؍؍جموں وکشمیرپولیس نے ایک اُستانی کی پُراسرارموت کامعمہ حل کرتے ہوئے اسکے پولیس والے شوہراورساس کوگرفتار کرلیا ۔24اگست کوضلع پونچھ کے کیری گلوتہ علاقہ میں ایک جواں سالہ اُستانی شازیہ اختر زوجہ محمدعرفان منہاس کی نعش کوسسرال سے لگ بھگ100میٹر دورپُراسرارحالت میں پایاگیا تھا۔پونچھ پولیس نے اس سلسلے میں ایف آئی آر زیرنمبر 91/2021 زیردفعات109اور302آئی پی سی کے تحت پولیس تھانہ گورسی میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی جبکہ مہلوک اُستانی کی نعش کاپوسٹ مارٹم بھی کرایا گیا۔پولیس نے مذکوریہ جوکہ تین بیٹیوں اورایک بیٹے کی ماں تھی، کے مبینہ قتل کی تحقیقات شروع کردی ،چونکہ اُستانی کے جسم پرزخم کے نشانات پائے گئے ،اسلئے پولیس نے اس معاملے کی باریک بینی اورتیزی کیساتھ تحقیقات شروع کردی ۔ایس ڈی پی او مینڈھر زیڈ اے جعفری نے میڈیا کوبتایاکہ تکنیکی اور دیگر شواہد کی بنیاد پر پتہ چلا ہے کہ خاتون کو شوہر ، کانسٹیبل محمد عرفان منہاس گھر آیا تھا اور آدھی رات کو بیوی کا گلا گھونٹ دیا جب وہ سو رہی تھی۔ پولیس افسر نے بتایا کہ جب عرفان (بتہ مالو سری نگر میں آئی آر پی بٹالین کے ساتھ تعینات) نے اپنی بیوی کا گلا گھونٹ دیا ، اس کی ماں (مقتول کی ساس) نے مقتولہ کی ٹانگیں پکڑ رکھی تھیں۔پولیس افسر نے بتایا کہ قتل کی واردات انجام دینے کے بعد ، بیٹے کی ماں نے ثبوتوں کو تباہ کرنے کی کوشش کی اور مقتولہ خاتون کے دیگر کپڑوں کے ساتھ کیساتھ رات کے وقت بیٹے کے ہمراہ اسکی لاش گھرسے دور پھینک دی ۔ایس ڈی پی او مینڈھر زیڈ اے جعفری نے بتایا کہ اپنی بیوی کاقتل کرنے کے بعد محمد عرفان منہاس (پولیس اہلکار) ولدمحمد اسلم (سابق فوجی) ایک ٹرک میں سرینگر کے لئے روانہ ہوا تاکہ تاثر دیا جا سکے کہ وہ ڈیوٹی پر موجود ہے۔انہوں نے کہاکہ پولیس نے دونوں ملزم ماں بیٹے کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ایس ڈی پی او مینڈھر زیڈ اے جعفری نے کہاکہ ڈی آئی جی پی آرپی رینج وویک گپتاکی رہنمائی اورایس ایس پی پونچھ کی نگرانی میں ایس ڈی پی ائوآپریشنز پونچھ ،اورایس ایچ ائو پولیس تھانہ گورسی نے اس معاملے کی تحقیقات کامیابی کیساتھ مکمل کرکے 36سالہ اُستانی کوبے دردی کیساتھ گلاگھونٹ کرقتل کرنے کے الزام میں مقتولہ کے شوہر اوراس قتل میں ساتھ دینے پرمقتولہ کی ساس کوگرفتارکرلیا ہے ۔انہوںنے کہاکہ قتل کایہ معمہ پونچھ پولیس نے پانچ دنوں میں حل کرلیاہے اوراب ملزمان کیخلاف مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا