وزیراعظم نے اونی اور یوگیش سے بات کرکے مبارکباد دی

0
0

نئی دہلی// وزیراعظم نریندر مودی نے پیرا لمپک کھیلوں میں سونے کا تمغہ جیتنے پر اونی لکھیڑا اور چاندی کا تمغہ حاصل کرنے پر یوگیش کتھوریا سے بات کرکے انہیں مبارکباد دی۔
وزیراعظم نے پیر کو اَونی لکھیڑا سے بات کی اور انہیں سونے کا تمغہ جیتنے کے لئے مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ یہ جیت ملک کے لئے باعث فخر ہے۔ اونی نے پورے ملک سے ملی حمایت کے لئے اظہار تشکر کیا ہے۔
مسٹر مودی نے یوگیش کتھوریا سے بھی ٹیلی فون پر بات کی اور چاندی کا تمغہ جیتنے کے لئے انہیں مبارکباد دی۔ انہوں نے یوگیش کی کامیابی میں ان کی ماں کے تعاون کی بھی ستائش کی۔ یوگیش نے نیک خواہشات اور مبارکباد کے لئے وزیراعظم کے تئیں اظہار تشکر کیا۔
واضح رہے کہ ان دونوں کھلاڑیوں نے ٹوکیو پیرا لمپک میں بالترتیب سونے اور چاندھی کے تمغے جیت کر ملک کا نام روشن کیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا