شمالی کشمیر سوپور قصبے میں پرُاسراردھماکے سے خوف ودہشت

0
0

کسی طرح کادھماکہ نہیں ہوا ٹائر پھٹنے سے دھماکے کی آواز سنائی دی :پولیس
اے پی ائی
سرینگر؍ ؍شمالی کشمیر سوپور قصبے میں اس وقت سنسنی اور خوف ودہشت کاماحول پھیل گیااور لو گ محفوظ مقامات کی طرف بھاگنے پرمجبور ہوئیے جب پرُاسراردھماکہ ہوا جانی مالی نقصان کے بارے میں کو ئی اطلاع موصول نہیں ہو ئی تاہم پولیس کے مطابق سوپورقصبے میں کوئی دھماکہ نہیں ہوا بلکہ ٹائر پھٹ گیا۔اے پی آ ئی کے مطابق شمالی کشمیرکے سوپورقصبے میں اس وقت افراء تفری کاماحول پھیل گیا جب زورداردھماکہ ہوا جس سے لوگوں میں فکروتشویش کی لہردوڑ گئی اور دوکان داراپنے دوکان کھلے چھوڑ کرمحفوظ مقامات کی طرف بھاگنے پرمجبور ہوئیں زورداردھماکے کی آواز سننے کے ساتھ ہی پولیس وفورسز کی بڑی تعداد جاے موقع پرپہنچ گئی صورتحال کاجائزہ لیا۔پولیس کے مطابق سوپور قصبے میں کوئی دھماکہ نہیں ہو ابلکہ ٹائر پھٹ گیاجسکے نتیجے میں لوگوں میںفکروتشویش کی لہردوڑ گئی ہے۔ پولیس کے مطابق دھماکے کے دوران کسی بھی طرح کانقصان نہیں ہوا ہے ۔ادھر سوپور قصبے میں دھماکے کے بعد بازاراناًفاناًبندہوگئے اورلوگ محفوظ مقامات کی طرف بھاگنے پرمجبور ہوئیں ۔کئی گھنٹوں کے بعدسوپورقصبے میں حالات دوبارہ پٹری پرلوٹ آ ئی ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا