پانچ اگست 2019 کے فیصلوں کے خلاف کشمیر میں غیر معمولی غم و غصہ: سجاد غنی لون
یو این ائی
سری نگر؍؍ جموں و کشمیر پیپلز کانفرنس کے چیئرمین سجاد غنی لون نے کہا کہ پانچ اگست 2019 کے فیصلوں کے خلاف وادی کشمیر میں غیر معمولی نوعیت کا غم و غصہ ہے۔انہوں نے کہا کہ نئی دہلی اور سری نگر کے درمیان کیمونی کیشن گیپ پیدا نہیں ہونا چاہیے اور خیالات کا تبادلہ جاری رہنا انتہائی ضروری اور لازمی ہے۔
سجاد لون نے اتوار کو یہاں نامہ نگاروں سے گفتگو میں کہا: ‘چیزیں ایک جیسی نہیں رہتیں۔ حالات بدلتے رہتے ہیں۔ پانچ اگست 2019 کے بعد کشمیر کی سیاست بیک فٹ پر چلے گئی ہے۔ تاریخ گواہ ہے کہ کوئی بھی قوم ہمیشہ کے لئے بیک فٹ پر نہیں رہتی’۔ان کا مزید کہنا تھا: ‘ہمارا بھی فرنٹ فٹ پر کھیلنے کا وقت آئے گا۔ لیڈرشپ ایسے کام نہیں کر سکتی جس کی وجہ سے اس کی قوم کو نقصان پہنچے۔ لیڈرشپ کی سب سے بڑی صلاحیت اپنے نوجوانوں اور قوم کو بچانا ہونی چاہیے’۔سجاد لون نے کہا کہ پانچ اگست کے فیصلوں کے خلاف وادی میں جو غم و غصہ پایا جا رہا ہے وہ معمولی نوعیت کا نہیں ہے۔تاہم ان کا ساتھ ہی کہنا تھا: ‘دلی اور سری نگر کے درمیان کیمونی کیشن گیپ پیدا نہیں ہونا چاہیے۔ خیالات کا تبادلہ جاری رہنا انتہائی ضروری اور لازمی ہے’۔