میں شعبہ اقلیت کے ساتھ پوری طرح کھڑا ہوں

0
0

۔راہل گاندھی کی عمران پرتاپ گڑھی کو یقین دہانی
یو این ائی
نئی دہلی ؍؍ملک کے اقلیتی طبقے کے ساتھ کھڑا ہونے کی وکالت کرتے ہوئے آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے سابق صدر راہل گاندھی نے جہاں میری ضرورت ہوگی میں پوری طرح سے اقلیتی شعبہ کے ساتھ کھڑا نظر آؤں گااس سلسلہ میں جو بھی قدم اٹھا نا ہے آپ اٹھائیں۔یہ یقین دہانی انہوں نے آل انڈیا کانگریس کمیٹی اقلیتی شعبہ کے قومی صدر عمران پرتاپ گڈھی کو اقلیتی شعبہ کی رپورٹ کارڈ پیش کرنے دوران کرائی۔انہوں نے عمران پرتاپ گڈھی کے اس قدم کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی جانب سے اٹھائے جانے والے اس قدم کی میں پوری طرح سے حمایت کرتا ہوں اورجہاں میری ضرورت ہوگی میں پوری طرح کے اقلیتی شعبے کے ساتھ کھڑا رہوں گا۔کانگریس کے شعبہ اقلیت کی جانب سے جاری کردہ ایک ریلیز کے مطابق آل انڈیا کانگریس کمیٹی اقلیتی شعبہ کے قومی صدر عمران پرتاپ گڈھی نے کانگریس کے سابق صدرراہل گاندھی جی سے ملاقات کرکے اقلیتی شعبہ کی رپورٹ کارڈ پیش کی۔ اقلیتی شعبہ کی اس رپورٹ کارڈ میں اقلیتی شعبہ کی تمام کارکردگیوں کے علاوہ آنے والے چیلنجزکا بھی ذکر کیا گیا ہے۔ اقلیتی شعبہ کی اس رپورٹ کارڈ کو راہل گاندھی جی بہت سنجیدگی کے ساتھ پڑھا اور اس کے بعد دونوں رہنماؤں کے درمیان ایک تفصیلی گفتگو بھی ہوئی۔ملک میں جس طرح سے آئے دن موب لنچنگ کے حادثات بڑھتے جارہے ہیں چند لوگ ایک مخصوص طبقہ کے لوگوں کو نشانہ بنا رہے ہیں ہمارے ملک کے وزیر اعظم کوجلد سے جلد اس پر سخت سے سخت قانون بناناچاہئے تا کہ اس طرح کی حرکت کرنے والوں کو سخت سے سخت سزا دی جاسکے۔ماب لنچنگ جیسے نا سور کے خلاف لڑائی لڑنے کے لئے اقلیتی شعبہ کے قومی صدر نے ایک لیگل سیل بنانے کی ضرورت پر دھیان دلاتے ہوئے کہا کہ ہم ایک لیگل سیل بنانا چاہ رہے ہیں تا کہ ایسے لوگوں کو لنچنگ جیسے حرکات میں ملوث ہیں آئے دن کہیں نہ کہیں کسی نہ کسی معصوم کا لچنگ کردیتے ہیں ایسے لوگوں خلاف سنگین جرائم کے تحت ایف آئی آر درج کرائی جا سکے اور قانونی طور پر ان کے خلاف مضبوطی سے لڑا جاسکے اورانہیں قانون کے دائرے میں لا یا جاسکے۔ اقلیتی شعبہ کے قومی صدر عمران پرتاپ گڈھی صاحب کے اس قدم کی راہل گاندھی نے تعریف کی۔دوسری جانب اقلیتی شعبہ کے قومی صدر نے دو اہم ایشوز جھار کھنڈ میں مدرسہ بورڈ اور اردو اکیڈمی بورڈجو ابھی تک بنا ہی نہیں ہے اوردوسرا راجستھان میں مدرسہ پیرا ٹیچروں کی تقرری کا تھا جو کافی دنوں سے اپنی بحالی کولیکرمانگ کررہے تھے جسے لیکر راہل گاندھی جی نے اقلیتی شعبہ کے قومی صدر جناب عمران پرتاپ گڈھی صاحب کو مکمل بھروسہ دلاتے ہوئے کہا کہ میں اس سلسلہ میں راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہوت سے بات کروں گااور کہوں گا کہ مدرسہ پیرا ٹیچروں کی تقرری پر جلد سے جلد کام ہو سکے اس کے لئے ہدایات جاری کردی جائیں گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا