صدر کووند نے رام للا کے دربار میں حاضری دی

0
0

یو این ائی
اجودھیا ؍؍ صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے اتوار کے روز اجودھیا میں شری رام جنم بھومی پر رام للا کے درشن کرکے متھا ٹیکا اور آرتی اتاری صدر اپنی اہلیہ سریتا کووند اور کنبے کے دیگر ارکان کے ساتھ مشہور ہنومان مندر بھی گئے جہاں انہوں نے درشن اور پوجا کی۔ اس کے بعد وہ شری رام جنم بھومی پر براجمان رام للا کے دربار میں پہنچے جہاں پجاری اچاریہ ستیندر داس نے ویدک منتروں کے درمیان ملک کے صدر سے مریادہ پروشتم کی پوجا ارچنا کرائی۔ صدرکچھ وقت تک رام للا کی عظیم الشان مورتی کا دیدار کرتے رہے اور درشن پوجا کے بعد انہوں وہاں آرتی کی۔درشن کے بعد مسٹر کووند رام جنم بھومی کمپلکس میں پودا لگایا۔ اس موقع پر گورنر آنندی بین پٹیل اور وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ بھی موجود تھے اور انہوں نے بھی شجر کاری کے پروگرام میں حصہ لیا۔ وہاں موجود شری رام جنم بھومی ٹرسٹ کیجنرل سیکریٹری چمپارائے نے صدر کو رام للا کے عظیم الشان مندر کی تعمیر کے بارے میں باریکی سے بتایا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا