بھاوینا نے پیرالمپک ٹیبل ٹینس مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیتا

0
0

کووند، مودی اور راہل گاندھی نے بھاوینا کو چاندی کا تمغہ جیتنے پر مبارکباد دی
لازوال ڈیسک
ٹوکیو ؍؍ ہندوستانی ٹیبل ٹینس کھلاڑی بھاوینا پٹیل کو اتوارکے روز ٹوکیو پیرالمپکس میں ہوئے خواتین کے سنگلز کے فائنل میں دنیا کی نمبر ایک چین کی پیڈلر ینگ ڑاؤ سے ہارنے کے بعد چاندی کے تمغے پر ہی اکتفا کرنا پڑا ٹوکیو پیرالمپکس 2020 میں یہ ہندوستان کا پہلا تمغہ ہے اس کے ساتھ ہی بھاوینا پیرالمپکس میں تمغہ جیتنے والی پہلی ہندوستانی ٹیبل ٹینس کھلاڑی بھی بن گئیں۔ وہ دیپا ملک (2016 میں) کے بعد پیرالمپکس میں تمغہ جیتنے والی دوسری ہندوستانی خاتون ہیں۔آج یہاں 19 منٹ کے مقابلے میں بھاوینا کو دو بار طلائی تمغہ جیتنے والی چین کی کھلاڑی پیڈلر ینگ ڑاؤ سے 7-11 5-11 6-11 سے ہار کا سامنا کرنا پڑا۔اس سے قبل بھاوینا پٹیل نے ہفتہ کے روز تاریخ رقم کرتے ہوئے سربیا کی چیمپئن بورسلاوا پیرک کو شکست دے کر پیرالمپکس کے ٹیبل ٹینس مقابلے کیفائنل میں پہنچنے والی ہندوستانی کھلاڑی بن گئی تھیں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے ملک کے لیے ان کھیلوں میں کم از کم چاندی کا تمغہ یقینی بنایا تھا۔
در رام ناتھ کووند اور وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو ٹوکیو پیرالمپکس میں چاندی کا تمغہ جیتنے پر ہندوستانی ٹیبل ٹینس کھلاڑی بھاوینا بین پٹیل کو مبارکباد دی ہے اتوار کو ایک ٹویٹ میں مسٹر کووند نے کہا کہ "بھاوینا پٹیل نے پیرالمپکس میں چاندی کا تمغہ جیت کر ہندوستانی دستے اور کھیل کے شائقین کو متاثر کیا ہے ہندوستان کو آپ کے غیر معمولی عزم اور مہارت پر فخر ہے۔ میں آپ کو اس غیر معمولی کامیابی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ‘وزیر اعظم نریندر مودی نے بھاوینا پٹیل سے بات کی اور انہیں مبارکباد دی۔ بھاوینا کے ساتھ اپنی گفتگو کے دوران مسٹر مودی نے انہیں مبارکباد دی اور ان کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ انہوں نے تاریخ رقم کی ہے۔ وزیراعظم نے ان کے مستقبل کے مقابلوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔بھاوینا پٹیل وزیر اعظم نریندر مودی کی آبائی ریاست گجرات کے وڈ نگر مہسانہ کے سوندھیا کے رہنے والے ہیں۔ وزیر اعظم نے اسے بتایا کہ وہ کئی بار سوندھیا گئے ہیں۔ انہوں نے پوچھا کہ ان کے خاندان میں کون کون لوگ ہیں جو سوندھیا میں رہتے ہیں، جس پر بھاوینا نے بتایا کہ ان کے والدین اب بھی وہیں رہتے ہیں۔دریں اثنا، کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے ٹوکیو پیرالمپکس میں چاندی کا تمغہ جیتنے پر بھاوینا پٹیل کو مبارکباد دیتے ہوئے ٹویٹ کیاکہ "بھاوینا پٹیل کو چاندی کا تمغہ جیتنے پر مبارکباد۔ ہمیں آپ کی کامیابی پر فخر ہے۔ آپ نے ملک کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ "

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا