ضلع ترقیاتی کمیشنر پونچھ نےہمراہ ضلع وتحصیل حکام بفلیاز میں لگایا بلاک دیوس

0
226

بی ڈی سی ڈی ڈی سی سرپنچوں پنچوں کے ذریعہ عوام کے مسائل کی شنوائی

منظور حسین قادری
ضلع ترقیاتی کمیشنر پونچھ اندرجیت کی قیادت میں ہائراسکینڈری اسکول بفلیاز ہمراہ ایڈشنل ایس پی لیاقت چوہدری ایس ڈی ایم نعیم النساء بھٹی تحصیلدار سرنکوٹ محمد شیراز چوہان بلاک میڈیکل آفیسر ذوالفقار چوہدری بی ڈی او بفلیازاظہر آمین مختلف محکمہ جات کے ضلع وتحصیل حکام بلاک دیوس لگایا گیا جس میں بی ڈی سی شفیق میر ڈی ڈی سی ریاض احمد منہاس ڈی ڈی سی سہیل ملک سرپنچوں پنچوں نے اپنے داہرہ اختیار کے مطابق مسائل ابھارے جن میں اکثر وبیشتر پانی کی سپلائی تباہ شدہ آبی پائیپوں کی جگہ نئی پائیپں بچھانا بجلی کی فراہمی تشنہ تکمیل رابطہ سڑکوں کی بروقت تعمیر رابطہ سڑکوں کو جنگلات سے اجازت نامہ فراہم کرنا فرش پر درماندہ بجلی ٹرانسفارمرز کو نصب کرنے سرسبز درختوں کے ساتھ بجلی کی ترسیلی لائز کا خطرہ ٹھیکیداروں کو محرک کیا جانا سرنکوٹ بفلیاز سڑک پر جاری کام کا ساتھ ساتھ ملبہ ہٹایا جانا محکمہ زراعت میں کسان محکمہ زراعت سے سولر پمپ فراہم کرانا رجسٹریشن درآبہ سے سرنکوٹ سواریوں کے لئے ٹیمپو یا مسافر گاڑی لگایا جانا زمینی کٹاؤ سے تحفظ کے لئے محکمہ فلیڈ کنٹرول کو فنڈز مہیا کرنا آپسی معاملات میں کشیدگی پر پنچایتی نمائندگان سے فیصلہ کروانا ڈگراں پوشانہ سڑک پر بلیک ٹاپ میکڈم کروانا سنگلیانی سڑک کے تعمیری کام کے بقایاجات کی ادائیگی بفلیاز اے رابطہ سڑک مین سڑک بفلیاز پھاگلہ تا پرائمری اسکول بیلہ بہرام گلہ ایک کلو میٹر منظور شدہ سڑک کو محکمہ جنگلات سے اجازت نامہ بفلیاز بی میں رابطہ سڑکوں کا انحطاط مڑاہ ننگال بنی تا ہل کاکا سڑک کی تعمیر تراڑانوالی میں پرائمری ہیلتھ سینٹر کا قیام عمل ماڑہ تا ڈیہر سڑک چندی مڑہ لنک روڈ ہائی اسکول تراڑانوالی کی مرمت بفلیاز بی کے مڈل اسکول سانونی پرائمری اسکول دندی مڈل اسکول مہال گرلز مڈل اسکول بفلیاز اے کی حالت زار جہاں اب تلک بجلی کی سہولت دستیاب نہیں سولر لائٹس کا اہتمام کرنا محکمہ وائلڈ لائف کی لاپرواہی سےجنگلی جانوروں کے ذریعہ پہنچے فصلوں کو نقصانات کی برپائی اور کسانوں کو مرعات بی پی ایل زمرے شامل صارفین کے راشن کارڈز میں ردوبدل تیل خاکی کی دستیابی پی ایچ سی کو لبارٹری سے لیس کیا جانا اور میڈیکل آفیسر کے لئے کواٹر کی تعمیر مغل شاہراہ ودیگر سڑکوں پر حادثات رونما ہونے پر ٹرمو ہسپتال کا بنایا جانا جامع مسجد ومدرسہ کو فلڈ سے بچانے کے لئے بندھ کی تعمیر نوجوانوں کو کھیل کود کے لئے علاقہ پنج سراں میں کھیل کا میدان تعمیر کیا جانا اور نوجوانوں کو منشیات سے نجات دلانے میں مؤثر اقدامات اسکولوں میں بچوں کی حاضری بابت جیسے مسائل زیر غور آئے جس پر متعلقہ محکمہ جات کے حکام جوابدہ ہوئے اور ایڈیشنل ایس پی لیاقت چوہدری نے سیکورٹی حفظ وماتقدم منشیات کی روک تھام اور جرائم افراد پر قانونی شکنجہ کسنے کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ جرائم کا سدباب والدین خویش واقارب اور پنچایتی نمائندگان کے ذریعہ بحسن وخوبی ہوسکتا ہے سنگین جرائم پر پولیس نظر رکھے گی آخر میں ضلع ترقیاتی کمیشنر پونچھ نے یقین دہانی کرائی کہ بنیادی ترقیاتی کے اختیارات ڈی ڈی سی اور بی ڈی سی کو سرکار نے تفویض کر دیے ہیں وہ اپنے دائرہ اختیارات کے مطابق تصفیہ طلب معمہ جات کا حل کریں گے جو ملازمین حکومت کی ہدایات موجب کام نہیں کرتے انھیں برطرف یا ٹرانسفر کردیا جائے گا چند سست ملازمین پر شکایات ہونے کی پاداش میں تنخواہ معطل رکھی جائے گی سڑکوں کی توسیع میں کوئی رکاوٹ نہ ڈالے ایس ڈی ایم اور تحصیلدار کو ہدایت جاری کی کہ ناجائز تجاوزات کا جائزہ لیں سرکاری کی اراضی پرناجائز تجاوزات کو برداشت نہیں کیا جائے موصوف نے کہا کہ ٹنڈرز کارڈ بلاک ڈولپمنٹ آفیسر تیار کروائے تاکہ بے روز گار کارڈ ہلڈرز اس سے مستفید ہوں عوام پنچایتی نمائندگان ملازمین ڈی ڈی سی بی ڈی سی ایک دوسرے کے ساتھ حسن اخلاق سے پیش آئیں آئندہ اجلاس تک ضرور بہتری آۓ گی ایڈوکیٹ خالد مغل سرپنچ ماہڑہ نے بحسن وخوبی نظامت کے فرائض انجام دئے مسائل اھارنے والے سرپنچ پنچ معززین اس طرح ہیں محمد بشیر ملک طاہرہ تبسم امجد خان الحاج محمد اسلم منیر حسین خان جمیل ملک کبیر ملک شرافت علی زرینہ اختر فرید احمد چاڑک مولانامحمد قاسم رضا حافظ محمد نصیر بٹ محمد عارف منہاس

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا