اے پی آئی
سر ینگرسنگباری کرنے ،امن و امان میں رخنہ ڈالنے ،سرکاری اور پرائیویٹ املاک کو نقصان پہنچانے کے سلسلے میں جنوبی کشمیر کے پلوامہ قصبے اور اس کے ملحقہ علاقوں میں نوجوانو ں کی گرفتاریوں کا سلسلہ ہنوز جاری ، دوران شب چھاپوںکے دوران پولیس نے 6نوجوانوں کو گرفتا کیا ۔ اے پی آئی کے مطابق کاکہ پورہ اور سامبورہ پلوامہ کے علاقوں میں اس وقت سنسنی اور خوف و دہشت کا ماحول پھیل گیا جب پولیس و فورسز نے سنگباری کرنے ،امن و امان میں رخنہ ڈالنے ، ملک دشمن سرگرمیاں انجام دینے کے الزام میں 25اور26جون کی درمیانی رات کو کئی رہائشی مکانوں پر چھاپے ڈالے اور نصف درجن کے قریب نوجوانوں کی گرفتاریاں عمل میں لائیں ۔ ایس ایس پی پلوامہ چودھری اسلم نے دوران شب چھاپوں اور گرفتاریوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پوچھ تاچھ کی غرض سے کئی نوجوانوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ادھر عسکریت پسندوں کے جاں بحق ہونے کی یاد میں تین دنوں تک ہڑتال کے بعد پلوامہ قصبے اور اس کے ملحقہ علاقوں میںزندگی دوبارہ پٹری پر لوٹ آئی ،کاروباری ادارے کھل گئے ،پبلک ٹرانسپورٹ سڑکوں پر بحال ہوا اور لوگ اپنے کاموں میں جٹ گئے ۔