سری نگر- جموں قومی شاہراہ پر ایک روز بعد ٹریفک بحال

0
0

سری نگر،// وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر- جموں قومی شاہراہ ایک روز بعد جمعرات کو ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے بحال ہوئی۔
بتادیں کہ قومی شاہراہ بدھ کے روز مرمتی کام کے پیش نظر ٹریفک کی نقل و حمل کے لے بند تھی۔
جموں و کشمیر انتظامیہ نے ہفتے کی ہر بدھ وار کو قومی شاہراہ پر نیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا کی طرف سے مرمتی کام کرنے کے لئے مختص رکھا ہے۔
ایک ٹریفک پولیس عہدیدار نے یو این آئی کو بتایا کہ قومی شاہراہ کو جمعرات کی صبح ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے بحال کر دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ قومی شاہراہ پرچھوٹی گاڑیوں کو دو طرفہ چلنے کی اجازت ہے جبکہ بڑی گاڑیوں اور سیکورٹی فورسز کی کانوائے کو سری نگر سے جموں روانہ ہونے کی اجازت ہے۔
ادھر وادی کشمیر کو لداخ یونین ٹریٹری کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر- لیہہ شاہراہ اور جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے ضلع پونچھ کے ساتھ جوڑنے والا تاریخی مغل روڈ ٹرریفک کی نقل و حمل کے لئے حسب معمول کھلے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا