این ایچ پی سی ڈولہستی پاور اسٹیشن انتظامیہ نے لوگوں کو خبردار کیا
لازوال ڈیسک
جموں//این ایچ پی سی ڈولہستی پاور اسٹیشن انتظامیہ نے لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ دریائے چناب کے قریب نہ جائیں۔ڈولہستی پاور اسٹیشن ، این ایچ پی سی لمیٹڈ کی انتظامیہ نے عام لوگوں اور خاص طور پر ڈوڈہ اور کشتواڑ کے شہریوں کے لیے ایک پیغام دیا ہے۔جس میں بنیادی طور پر دیہات ، بنجواڑ ، چرہاڈ ، بھنڈارکوٹ ، ہستی ، کندنی ، پریم نگر اور پل ڈوڈا وغیرہ کے شہریوں کے لیے انتباہ جاری کرتے ہوئے ، کو خبردار کیا گیا ہے کہ دریائے چناب کے کنارے نہ جائیں۔جبکہ انتظامیہ نے27.08.2021 (جمعہ) 6:00بجے یعنی 26.08.2021 کی آدھی رات سے ڈولہستی پاور سٹیشن کے ڈیم کے دروازے 27.08.2021 کی شام 6:00بجے تک آبی ذخائر کو صاف کرنے کے لیے کھولے جائیں گے۔اس دوران دریائے چناب کے نچلے علاقوں میں پانی کی سطح 2 سے 3 میٹر تک بڑھ سکتی ہے۔ دریں اثناء دریائے چناب کناروںاور نشیبی علاقوں میں رہنے والے تمام باشندوں کو دریا قریب نہیں جانا چاہیے۔وہیں اس کے باوجود اگر کوئی شخص اس انتباہ کی خلاف ورزی کرتا ہے تو وہ خود اس کا ذمہ دار ہوگا۔