فوج کے زیر اہتمام راجوری کے ٹھنڈی کسی علاقہ میں میڈیکل کیمپ کا اہتمام

0
0

کیمپ میں بڑی تعداد میں بزرگ حضرات نے شرکت کر اپنی طبی جانچ کروائی
لازوال ڈیسک
راجوری // فوج نے ضلع آر اجوری کے ٹھنڈی کسی میں میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا۔جبکہ میڈیکل کیمپ کے دوران ،عوام کی حقیقی طبی ضروریات کو پورا کیا گیا اور دور دراز کے دیہات سے حاضرین کو مفت طبی مشورے اور ادویات فراہم کی گئیں۔وہیں انڈین آرمی کے ڈاکٹروں اور نرسنگ اسٹاف نے تمام مریضوں کو علاج فراہم کیا جو کہ دور دراز کے علاقوں سے تعلق رکھتے ہیں جہاں ناکافی طبی سہولیات ہیں۔وہیں اس موقع پر میڈیکل آفیسر کی جانب سے صحت پر لیکچر دیا بشمول کوویڈ 19 ، یرقان ، ملیریا ، وائرل ہیپاٹائٹس اور انٹرک فیور جیسی بیماریوں سے بچاؤ کے اقدامات بھی شامل تھے۔ واضح رہے کیمپ میں بڑی تعداد میں بزرگ افراد نے شرکت کی اور اپنی طبی جانچ کروائی ۔وہیں مقامی لوگوں ، سرپنچوں اور پنچوں نے فوج کی بے لوث کوششوں کی سراہنا کی ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا