کہاپی ایم مودی کی کوششوں سے دنیا نے پردھان منتری غریب کلیان انا یوجنا کو تسلیم کر لیا ہے
لازوال ڈیسک
جموں//ملک گیر اسکیم پردھان منتری غریب کلیان انا یوجنا کے تحت غریبوں اور ضرورت مندوں کو مفت راشن فراہم کرنے کے مشن کے ساتھ ، سابق وزیر اور سابق ایم ایل اے جموں ویسٹ ست شرما نے وارڈ 37 کی جانی پور کالونی میںمقامی کارپوریٹر سنیتا گپتا کے ساتھبڑی تعداد میں خاندانوں میں مفت راشن تقسیم کیا ۔ وہیں اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ست شرما نے سکیم کے تحت غریبوں اور ضرورت مندوں کو مفت راشن کی فراہمی پر پی ایم مودی کا شکریہ ادا کیا جس نے کئی مسائل پر قابو پانے میں مدد کی اور کہا کہ اس سے غریبوں کی پریشانی کم ہوئی ہے اور انہیں اعتماد ملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزادی کے بعد تقریباًہر حکومت غریبوں کو سستا کھانا مہیا کرنے کی بات کرتی تھی لیکن سستے راشن سکیموں کا دائرہ اور بجٹ سال بہ سال بڑھتا گیا ، لیکن اس کا اثر محدود رہنا چاہیے تھا۔انہوں نے کہا کہ اب پی ایم مودی کی کوششوں سے دنیا نے پردھان منتری غریب کلیان انا یوجنا کو تسلیم کر لیا ہے اور وبائی امراض کے دوران 80 لاکھ سے زائد لوگوں کو 2 لاکھ کروڑ روپے سے زائد کے اخراجات کے ساتھ مفت راشن فراہم کیا گیا ہے۔