جٹھیلی تا ہنکھر رابطہ سڑک ، تین تحصیلوں کے عوام کیلئے بدستور درد سر

0
0

مقامی لوگ محکمہ پی ایم جی ایس وائی سے نالاں ، سڑک کی تعمیر کے دوران لاپرواہی برتنے کا لگایا الزام
اشفاق احمد/فرید احمد نائک

ڈوڈہ؍؍ ضلع ڈوڈہ کی تحصیل گندنہ، محالہ اور ڈوڈہ کو جوڑنے والی جٹھیلی تا پنکھر رابطہ سڑک عوام کیلئے بدستور درد سر بنی ہوئی ہے۔ اور آئے روز مقامی لوگ اس سڑک کو لیکر ہنگامہ آرائی کرتے رہتے ہیں جس کی وجہ سے یہ سڑک عوام کیلئے بالکل ناقابل استعمال بن چکی ہے۔شیوا کے مقام پر اس سڑک کو اکثر بند رکھا جاتا ہے کیوں کہ اس گاؤں کے لوگ محکمہ پی ایم جی ایس وائی سے زبردست ناراض ہیں جس کی وجہ سے یہ لوگ اکثر اس سڑک کو بند کر دیتے ہیں۔سڑک بند رہنے کی وجہ سے شواہ ، ھلہ اور ملونہ جیسے علاقوں کے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ایک محتاط اندازے کے مطابق ابھی تک درجنوں مریض اس سڑک کی وجہ سے دم توڑ بیٹھے ہیں لیکن محکمہ کے عہدیداران کے کانوں پہ جوں تک نہیں رینگی رہی ہے۔ایک مقامی نوجوان نے ’لازوال ‘سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی والدہ بیمار تھیں اور انہیں گھر سے اٹھانے کیلئے اس پاس کوئی بھی موجود نہیں تھا، اور سڑک بند ہونے کی وجہ سے انہیں کوئی گاڑی بھی نہیں ملی جس کی وجہ سے وہ وفات پا گئیں۔اور صبح جب وہ اپنی ماں کا آخری دیدار کرنے کیلئے گھر کی طرف روانہ ہوئے تو انہیں بیچ سڑک میں روک دیا گیا اور وہ اپنی ماں کے آخری دیدار سے بھی محروم رہے۔عوام اس سڑک کی بدحالی کی وجہ سے مایوس ہو چکے ہیں اور ایک مخصوص مدت کے بعد اس سڑک پہ ہل چلانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔پنچایت دھڑا اے کے وارڈ نمبر 03 کے پنچ الطاف حسین نے محکمہ پی ایم جی ایس وائی کو پندرہ روز کے اندر اس سڑک کا کوئی چارہ کرنے کا الٹی میٹم دیا، ورنہ وہ عوام کو لیکر سڑک پر ہل چلانے کیلئے تیار ہیں۔

 

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا