70 سال میں پہلی بار مڑواہ ،دچھن کو موبائیل خدمات کیساتھ جوڑا گیا

0
0

ڈی ڈی سی پوجا ٹھاکر نے ائیرٹل ٹاور کا افتتاح کیا ،لوگوں میں خوشی کی لہر
دیپک شرما

کشتواڑ ؍؍ڈی ڈی سی کونسلر کشتواڑ پوجا ٹھاکور نے آج دچھن علاقہ میں آزادی کے 70 سال بعد ائیرٹل ٹاور کا افتتاح کیا۔ اس دوران پوجا ٹھاکر کو دچھن ،مڑواہ ، واڑوان کے لوگوں نے ہزاروں کی تعداد میں آج دچھن میں استقبال کیا۔ اس موقعہ پر پوجا ٹھاکر نے عوام کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ملک کو 70 سال سے زاید عرصہ سے آزادی ملی ہے ‘پر کشتواڑ کا مڑواہ ، دچھن ، واڑوان علاقہ کو ابھی تک پوری طرح سے آزادی نہیں ملی تھی۔ مزید کہا کہ انتخابات کے دوران لوگوں کو وعدہ کیا تھا کہ کامیابی حاصل کرتے ہی علاقہ کو موبایل کنکٹیوٹی کے ساتھ جوڑا جائے گا پر آج ایک سال لگاتار ایرٹل کمپنی کے ہائی کمان تا جموں کشمیر انتظامیہ کے اعلیٰ احکام کو بار بار درخواست کر کے آج مڑواہ دچھن علاقہ میں موبایل کنکٹیوٹی شروع ہو گئی اور اس سے عوام کو بہت فایدہ ہو گا۔ مزید کہا کہ کشتواڑ کے چند سیاسی لیڈران دچھن علاقہ کو موبایل کنکٹیوٹی پہنچانا نہیں چاہتے تھے ‘پر ہماری جدو جہد کے آگے انکی نہیں چلی اور علاقہ کے لوگوں کی پریشانی کو ہمیشہ کے لیے دور کیا گیا۔ اس دوران لوگوں نے پوجا ٹھاکور کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کشتواڑ میں تمام پارٹی کے لیڈران نے لوگوں کو ووٹ بنک کے لیے استعمال کیا پر علاقہ کی ترقی و بہبودی کے لیے کوئی کام نہیں کیا۔ ڈی ڈی سی پوجا ٹھاکور نے لوگوں کو یقین دہانی کروائی کی علاقہ دچھن ،مڑواہ ، واڑون کو ترقیاتی کاموں میں تیزی سے کام کیے جائیںگے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا